کویت میں خاتون کے طوطے نے اس کے شوہر اور محبوبہ کے ’’معاشقے‘‘ کا بھانڈا پھوڑ دیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:43

کویت میں خاتون کے طوطے نے اس کے شوہر اور محبوبہ کے ’’معاشقے‘‘ کا بھانڈا ..

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) کویت میں ایک خاتون کے طوطے نے اس کے شوہر اور محبوبہ کے درمیان ہونے والی گفتگو کو دہرا کر ان کے ’’معاشقے‘‘ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت میں ایک خاتون کے طوطے نے اس کے شوہر اور محبوبہ کے درمیان ہونے والی گفتگو کو دہرا کر ان کے ’’معاشقے‘‘ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

طوطے نے شوہر کی جانب سے محبوبہ کو کہے جانے والے جملے دہرانا شروع کر دئیے جس پر اس کی بیوی کو شک گزرا اور پھر یہ انکشاف ہوا کہ اس کاطوطا یہ جملے گھر سے ہی سیکھ رہا ہے۔ اس کے بعد خاتون نے طوطے کی جانب سے ادا کئے جانے والے مختلف جملوں کو جوڑا تو اس کے شوہر اور کام والی کے درمیان جاری معاشقے کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

(جاری ہے)

یہ ’بم‘ پھوٹنے کے بعد خاتون نے اپنے طوطے کو اٹھایا اور پولیس سٹیشن چلی گئی جہاں اس نے طوطے کو ’گواہ‘ کے طور پر پیش کر دیا۔

لیکن اس کے شوہر کی قسمت اچھی رہی کیونکہ انہوں نے یہ کہہ کر طوطے کو ’گواہ‘ ماننے سے انکار کر دیا کہ ممکنہ طور پر وہ یہ جملے ٹی وی یا ریڈیو سے بھی سیکھ سکتا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اسے کچھ عرصے سے یہ شک ہے کہ اس کا شوہر اسے دھوکہ دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ کویت میں زنا کے جرم پر قید یا پھر قید بامشقت بھی سنائی جا سکتی ہے۔