ْدورہ نیوزی لینڈ کے لئے اوپنرز کے سلیکشن کے باعث قومی ٹیم کے اعلان میں ایک ہفتے کی تاخیر
محمد حفیظ کی واپسی متوقع ٬ نوجوان اور باصلاحیت شرجیل خان اور شان مسعود کی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کے امکانات ختم
جمعرات 27 اکتوبر 2016 14:04
(جاری ہے)
اس طرح نوجوان اور باصلاحیت شرجیل خان اور شان مسعود کی شمولیت کے ٹیسٹ ٹیم میں امکانات تقریباً ختم ہوگئے ہیں۔
انضمام الحق کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کی دورہ نیوزی لینڈ میں واپسی متوقع ہے۔ نیوزی لینڈ اور آسڑیلیا کا دورہ مشکل ہوگا٬ اس لئے حفیظ سمیت سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ تشکیل دے سکتے ہیں۔ اظہر علی پہلے نمبر3 پر زیادہ کامیاب نہیں تھے۔ بطور اوپنر خود کو اب ایڈجسٹ کرلیا ہے۔اوپنر یا نمبر3 کی پوزیشن میں زیادہ فرق نہیں٬ کھلاڑی کو حالات کے مطابق کارکردگی دینا پڑتی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ نے بھی حفیظ کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے۔حفیظ کو یہ پیغام ملا تو وہ مشکوک بولنگ ایکشن کو دوبارہ ٹیسٹ دینے کے لئے رضامند ہوگئے ہیں۔ ٹیم انتظامیہ کو یقین ہے کہ نیوزی لینڈ جانے سے قبل حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر ہوسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا کہ ٹیم انتظامیہ نے نوجوان فخر زمان کو بھی شامل کرنے کی تجویز دی لیکن اس تجویز کو پذیرائی نہ مل سکی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.