ملک میں بہتر نظام حکومت میں معاونت کیلئے پاکستان سینیٹ نے شفافیت اور پارلیمان تک رسائی کیلئے متعدد اصلاحات متعارف کرائی ہیں ٬ سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک
اصلاحات کا عمل خود انحصار ی پروگرام کے تحت چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں موجود جمہوری قیادت کی کاوشوں اور بصیرت کا مظہر ہے٬ سینیٹ آف پاکستان نے بیرونی امداد کے بغیر اپنے وسائل سے پائیدار پارلیمانی استحکام کیلئے مختلف منصوبے شروع کیے ہیں سیکرٹری سینیٹ کی انٹر پارلیمانی یونین کے اجلاس کے موقع پر سیکرٹری جنرلز کی تنظیم کو بریفنگ
جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:42
(جاری ہے)
مقامی طور پر ترتیب دیئے گئے کلرک آف پارلیمنٹ کے پروگرام کے ذریعے نہ صرف ایوان بالاء کے انتظام کار کو موثر بنایا گیا ہے بلکہ اس حوالے سے نئی سوچ ٬ ہنر اور علم سے آراستہ نوجوانوں کی خدمات بھی سینیٹ کو میسر آئی ہے ۔
اس پروگرام سے ایک خصوصی انتظامی پارلیمانی کیڈر تشکیل دیا گیا ہے جس سے موجودہ دستیاب انسانی وسائل کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔ یہ منصوبہ مقامی وسائل سے فائد اٹھانے ٬سیاسی تدبر اور اصلاحات کے عمل کو مستعدی سے انجام دینے کا عکاس ہے۔اس موقع پر سینیٹ کی جانب سے متعارف کرائی گئی اصلاحات کی تفصیلات بتاتے ہوئے سیکرٹری سینیٹ نے بتایا کہ بزنس ایڈوائزی کمیٹی کو زیادہ فعال بنایا گیا ہے اور ایک انقلابی اقدام کے تحت ایوان بالاء کو پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پبلک اکائونٹس کمیٹی میں نمائندگی دی گئی ہے ۔ پارلیمانی رپورٹ پر زیادہ توجہ دینے کے ساتھ ساتھ قومی ٬ بین الاقوامی اور عوا می دلچسپی کے امور باقاعدگی سے سینیٹ کے مباحثوں کا حصہ ہیں ۔ جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے الیکٹرانک پارلیمنٹ کے تصور پر کام جاری ہے ٬ جبکہ پارلیمانی امور کو زیادہ موثر بنانے کیلئے مختلف وزارتوں اور اداروں کے سینئر افسران پر مشتمل نمائندوں کی اجلاسوں میں شرکت یقینی بنائی گئی ہے۔ شفافیت اور عوامی رسائی کو فروغ دینے کیلئے ارکان پارلیمنٹ کیلئے ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ سینیٹ کی سالانہ کارکردگی کو ’’رپورٹ ٹو پیپل ‘‘ کے عنوان سے سالانہ رپورٹ کی شکل میں مرتب کیا گیا ہے ٬جو کہ لوگوں کی رسائی کیلئے ایوان بالاء کی ویب سائٹ پر موجود ہے ۔اس کے علاوہ چیئرمین سینیٹ ٬ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ٬ قائد ایوان سینیٹ اور قائد حزب اختلاف کے ساتھ اراکین سینیٹ کی تنخواہوں اور دیگر مراعات سے متعلق تفصیلات بھی ایوان بالاء کی ویب سائٹ پر موجو د ہیں۔ عوامی رسائی پروگرا م کی تفصیلات سے متعلق سیکرٹری سینیٹ نے بتایا کہ متعارف کرائے گئے اقدامات میں عوامی عرضداشت ٬ اپنی پارلیمنٹ سے متعلق جانیئے٬ ویب سائٹ پر براہ راست نشریات٬ سینیٹ اور آئین کے یوم تاسیس ٬ سینیٹ کی ویب سائٹ کی بہتری ٬بین الاادارہ جاتی رابطہ٬ انٹر شپ پروگرام٬ کلرک آف پارلیمنٹ ٬ پارلیمنٹ کے مہمان ٬ پارلیمنٹ کے گائیڈڈ ٹور٬خاص طور پر گلی دستور سے متعلق آگاہی شامل ہیں۔ 150 ممالک کے ایوانوں کے سیکرٹری جنرلز نے مذکورہ بریفنگ میں گہری دلچسپی لی اور سینیٹ آف پاکستان کی قابل تقلید پائیدار اصلاحات سے متعلق سوالات کئے۔مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.