پرائمری سکولوں میں لائبریریوںکے قیام کے ذریعے مطالعے کے رجحان کو فروغ دینے کی غرض سے ورکشاپ کا انعقاد
جمعرات 27 اکتوبر 2016 21:16
(جاری ہے)
مطالعے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نامور افراد بل گیٹس اور مارک زکربرگ بھی مطالعے کے شوقین ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مطالعے کی اہمیت سے آگہی اور شعور رکھنے والے لوگ جنگ کے دنوں میں بھی مطالعہ کرتے رہتے ہیں۔
رابعہ امان خان نے مزید کہا کہ مطالعے کی عادت معاشرے کو ترقی اور خوشحالی کی بلندیوں تک لے جاتی ہے جبکہ مطالعہ اور پڑھنے سے نابلد افراد قومی معیشت پر بوجھ ہیں۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ والدین٬اساتذہ اور محکمہ تعلیم مل کر ایک مثبت اور بڑی تبدیلی لا سکتے ہیں کیونکہ ایک بچہ صرف اس وقت سیکھ سکتا ہے جب وہ پڑھ سکتا ہو۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی آمنہ سردار نے کہا کہ عام طور پر لوگ مطالعے کے عادی نہیں ہوتے اس لئے صرف مطالعے کے عادی اساتذہ ہی طلباء کو مطالعے کی جانب راغب کر سکتے ہیں۔انہوں نے والدین٬اساتذہ اور سول سوسائٹی پرزور دیا کہ وہ کتابیں پڑھنے ا ور مطالعے کے رجحان کو فروغ دینے کیلئے مل کر کام کریں کیونکہ ترقی کے اہداف کے حصول کا یہ واحد راستہ ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ الف لیلیٰ بک بس سوسائٹی نے یو ایس ایڈ کے تعاون سے ڈی آئی خان اور بنوں کی50-50 گرلز پرائمری سکولوںمیںکل 100 لائبریریاںقائم کی ہیں۔ہر لائبریری میں850کتابیں رکھی گئی ہیں جبکہ250اساتذہ کو مخصوص تربیت دی گئی ہے تاکہ وہ لائبریری کے استعمال اور استفادے کیلئے طلباء کی رہنمائی کر سکیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.