افغان ’مونا لیزا‘ کو جعلی شناختی کارڈ بنوانے کے الزام میں عدالتی ریمانڈ پر 14 روز کے لیے جیل بھیج دیا گیا
میاں محمد ندیم جمعہ 28 اکتوبر 2016 14:33
پشاور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28اکتوبر۔2016ء) افغان ’مونا لیزا‘ کے نام سے عالمی شہرت حاصل کرنے والی خاتون شربت گل کو جعلی شناختی کارڈ بنوانے کے الزام میں عدالتی ریمانڈ پر 14 روز کے لیے جیل بھیج دیا گیا جبکہ ملزمہ نے فرد جرم سے انکار کیا۔شربت گل کو جوڈیشل مجسٹریٹ جمیل خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے عدالت میں پیش کیے جانے پر شربت گل نے فرد جرم سے انکار کیا۔
شربت گل کا کہنا تھا کہ جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کا الزام غلط ہے۔سماعت کے بعد عدالت نے ملزمہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔خوبصورت آنکھوں سے شہرت پانے والی شربت گل کو دو روز 26 اکتوبر کو دھوکا دہی اور جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے پروفاقی تحقیقاتی ادارے نے پشاور سے گرفتار کیا تھا۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ یہ شربت گل اور ان کے دو بیٹوں کو جعلی شناختی کارڈ کے اجراءکا معاملہ گزشتہ سال کے شروع فروری 2015 میں سامنے آیا تھا، جب انکشاف ہوا تھا کہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عالمی شہرت یافتہ افغان خاتون شربت گل عرف شربت بی بی سمیت 3 افغان مہاجرین کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کردیئے۔
نادرا کے حیات آباد آفس سے معلومات سامنے آئی تھیں کہ اعلیٰ افسران نے قواعد و قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے افغان شہری رحمت گل کی 46 سالہ بیوی شربت گل کے ساتھ ساتھ ان کے دو بیٹوں رو¿ف خان اور ولی خان کو 2014 میں ایک ہی دن میں شناختی کارڈ جاری کیے۔واضح رہے کہ شربت بی بی 1984 میں افغان جنگ کے دوران اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان منتقل ہوئیں تھیں اور ناصر باغ مہاجر کیمپ میں رہائش اختیار کی۔اپنی سبز آنکھوں کی وجہ سے شربت بی بی پہلی مرتبہ اس وقت مشہور ہوئیں جب 2002 میں نیشنل جیو گرافک چینل نے ان پر دستاویزی فلم بنائی جس کے بعد وہ افغان جنگ کی 'مونالیزا' کے نام سے مشہور ہو ئیں۔تاہم کئی سال بعد شربت بی بی کو پاکستانی شناختی کارڈ فراہم کرکے نادرا انھیں ایک بار پھر منظر عام پر لے آیا۔بعد ازاں افغان خاتون شربت گل کو غیرقانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے 3 ڈپٹی ڈائریکٹرز کے خلاف مقدمہ بھی درج ہوا، تاہم مقدمے میں نامزد ڈپٹی ڈائریکٹرز پلوشہ آفریدی، محسن احسان اور عماد کے مفرور ہونے کی رپورٹس سامنے آئی تھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا
-
ٹھٹہ میں چچا کی پسند کی شادی پر بطور جرمانہ وڈیرے کو خاندان کی 2 بچیاں دینے کا عجیب فیصلہ
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.