ایلسٹرکک بطور اوپنر 10 ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے
جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:08
میرپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) انگلش ٹیم کے قائد اور سٹار اوپننگ بلے باز ایلسٹرکک نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ہے٬ وہ بطور اوپنر 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں٬ کک نے بنگلہ دیش کے خلاف آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 14 رنز بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔
(جاری ہے)
کک نے 2006ء میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس وقت ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے منجھے ہوئے بلے بازوں میں کیا جاتا ہے٬ انہوں نے اب تک 135 میچز کی 242 اننگز میں مجموعی طور پر 10629 رنز بنا رکھے ہیں۔
کک گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز کیلئے جب میدان میں اترے تو انہیں بطور اوپنر 10 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے کیلئے 12 رنز درکار تھے٬ کک بڑی اننگز کھیلنے میں تو ناکام رہے البتہ انہوں نے 14 رنز بنا کر بطور اوپنر دس ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ کک نے 29 سنچریاں اور 51 نصف سنچریاں بھی بنا رکھی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.