یمنی باغیوں کی جانب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایک بیلسٹک میزائل کو مکہ کے قریب مار گرایا گیا۔سعودی اتحاد
میاں محمد ندیم جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:06
ریاض(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28اکتوبر۔2016ء) سعودی اتحاد نے الزام عائد کیاہے کہ یمنی باغیوں کی جانب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایک بیلسٹک میزائل کو مکہ کے قریب مار گرایا گیا۔غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی اتحاد کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں نے 27 اکتوبر کی شام یمن کے صوبہ سادا سے مکہ کی طرف ایک میزائل فائر کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ دفاعی کارروائی میں حوثی باغیوں کے میزائل کو مکہ سے 65 کلومیٹر دور بغیر کسی نقصان کے مار گرایا گیا۔دوسری جانب حوثی باغیوں کی ویب سائٹ پر بتایا گیا کہ ان کی جانب سے مکہ کے مغرب میں واقع کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف میزائل داغا گیا۔واضح رہے کہ مکہ مکرمہ یمن کی سرحد سے 500 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر واقع ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.