تحریک انصاف نے دھرنے کی کامیابی کا ٹاسک کے پی کے کی صوبائی قیادت کو دے دیا

صوبائی قیادت کو دھرنے میں لاکھوں کارکنوں کی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:42

تحریک انصاف نے دھرنے کی کامیابی کا ٹاسک کے پی کے کی صوبائی قیادت کو ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے دھرنے کی کامیابی کا ٹاسک کے پی کے کی صوبائی قیادت کو دے دیا ہے۔ صوبائی قیادت کو دھرنے میں لاکھوں کارکنوں کی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے کے پی کے کی قیادت کو دو نومبر کے احتجاجی دھرنے میں لاکھوں کارکنوں کو ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔ اور اس مقصد کیلئے اسلام آباد پشاور اور موتر وے کے صوابی انٹر چینج پر کارکنوں کو جمع کرنے کیلئے خیمہ بستی قائم کردی گئی ہے رپورٹس کے مطابق صوبائی قیادت کے تمام اضلاع عہدیداروں اور ممبران اسمبلی کو کارکنوں کو لانے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :