ملک میں ایک افراتفری اور انتشار ہے٬ حکمرانوں کی نااہلی کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے ٬ مشتاق احمد خان
ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:30
(جاری ہے)
ہم ملک میں نفاذ شریعت کے لئے دینی قوتوں کا اتحاد چاہتے ہیں اور جماعت اسلامی نے ملک میں ہمیشہ دینی جماعتوں کواکٹھا کرنے کی کوشش کی ہے ۔
سیاسی قیادت ملک کو خطرات سے نکالنا اور خوشحال دیکھنا چاہتی ہے تو اسے باطل نظاموں سے کنارہ کش ہوکر ملک میںقرآن کے نظام کو نافذ کرنا ہوگا۔وہ مرکز اسلامی میں مختلف وفود سے بات چیت کررہے تھے ۔مشتاق احمد خان نے کہا کہ پاکستان میں پارٹیوں کے اندر جمہوریت نہیں اور نہ ہی ان کے انتخابات ہوتے ہیں۔ باپ کے بعد بیٹا اور بیٹے کے بعد بیٹی پارٹی سربراہ بنتی ہے۔یہ کیسی جمہوریت ہے ٬ یہ لوگ تو جمہوریت اور آئین کے ساتھ بھی غداری کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردیے ہیں۔کر پشن قومی وجود کے لیے ایک خطر ناک صورت اور ملک کے لیے کینسر کی شکل اختیار کر چکی ہے ملک میں کرپٹ عناصر اور دہشت گر دی کر نے والوں کا گٹھ جو ڑ ہے جس سے انسانی جا نوں کو خطرات ہیں ٬اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ کرپٹ مافیا پرایک کاری ضرب لگائی جائے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کی کارکردگی ناقص ہے جس کی وجہ سے بے روزگاری عام ہورہی ہے لوڈشیڈنگ میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جب کہ بیر ونی قرضہ 18 ہزار ارب روپے سے تجاوزکر گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو بحرانوں سے نجات کے لیے اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کے نعرے کا ساتھ دینا ہوگا تما م مسائل کا واحد حل ایک عظیم الشان اسلامی انقلاب اور دیانتدار قیادت ہے ۔مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.