چینی کمیونسٹ پارٹی معاشی و سماجی ترقی کیلئے عظیم مینار ثابت ہوئی ہے
پارٹی نے اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی سے چین کو دنیا کی دوسری بڑی معیشت بنا دیا پارٹی نے ملکی خصوصیات کے مطابق سوشلزم کا انتخاب کیا ٬غیر ملکی دانشور وں کی گفتگو
اتوار 30 اکتوبر 2016 14:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا ہے کہ اپنے انداز کا سوشلزم کا ماڈل اختیار کر کے چینی کمیونسٹ پارٹی نے دنیا بھر میں ایک منفردراستہ اختیار کیا ہے جس سے لوگوں کے طرز زندگی میں بہتری یقینی ہو گئی ہے دیگر ممالک کو بھی چین کے اس ماڈل سے سیکھنا چاہئے ٬ چینی کمیونسٹ پارٹی کو توقع ہے کہ وہ چین کو بین الاقوامی اقتصادیات اور سیاست کا مرکز بنا دے گی ٬ میکسیکو میں چینی امور کے ایک محقق اگناسیو کورٹس کا کہنا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے اٹھارہواں اجلاس پاٹری کیلئے بڑی اہمیت کا حامل تھا جس میں پارٹی کے اندر نظم و ضبط اور گورننس پر توجہ دی گئی ٬ اس سے پارٹی کی سیاسی زندگی اور پارٹی کے اندر نگرانی کا نظام مضبوط ہو گا۔
انہوں نے اس بات کی تعریف کی چینی کمیونسٹ پارٹی کرپشن اور بد عنوانی کیخلاف کئی برسوں سے مہم چلا رہی ہے اور اس نے پارٹی کے اندر اور باہر اس سے برداشت نہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے ٬ چین اب گرین اکانومی اور دیگر طریقوں سے ترقی کے راستے پر چل پڑا ہے اور ایک ایسے معاشرے کی تشکیل کررہا ہے جہاں کرپشن کا نام و نشان نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کی یہ شدید خواہش ہے اور وہ اس خواہش کی تکمیل کیلئے کرپشن کا خاتمے کیلئے قائدانہ کردار ادا کررہے ہیں۔دریں اثناء ایسٹ ایشین انسٹی ٹیوٹ آف نیشنل یونیورسٹی آف سنگا پور کے سینئر ریسرچ فیلو چین گینگ جاپان کے روزنامہ ’’دی مینی چی ‘‘ اور جاپان چین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن سیکرٹریٹ کے سربراہ یا زاقی مٹسو ہارو نے بھی چینی کمیونسٹ پارٹی کے اٹھارہویں اجلاس کی کارکردگی کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ پارٹی کے رہنما اصولوں کی روشنی میں چین مزید ترقی کرے گا اور اس کے عوام کے طرز زندگی میں نمایاں تبدیلیا آئیں گی ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
چین، ترکیہ، یو اے ای اورسعودی عرب میں بارشوں نے تباہی مچادی
-
لندن کے میئر کا رکن پارلیمنٹ لی اینڈرسن پر اسلامو فوبیا اور مسلم دشمنی کا الزام
-
دبئی کی شہزادی نے بیٹی کو اپنا نام دے دیا، سوشل میڈیا پر پیدائش کا اعلان
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.