وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سرجری کے لئے بیرو ن ملک جائیں گے

منگل 1 نومبر 2016 21:52

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سرجری کے لئے بیرو ن ملک جائیں گے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بہت جلد سرجری کے لئے بیرو ن ملک جائیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کی مجموعی طور پر صحت اچھی ہے تاہم انہیں دو سرجری کروانے بیرون ملک جانا ہی. ملکی حالات بہترہوتے ہی وہ وزیراعظم سے چھٹی لے کر علاج کے لئے بیرون ملک روانہ ہوں گے۔یاد رہے کہ بعض تجزیہ نگاروں‌کے مطابق وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان تعلقات بھی کافی کشیدہ ہیں اور گمان ہے اسی کے پیش نظر وزیر داخلہ جلد کچھ عرصہ کیلئے منظر عام سے غائب ہونے والے ہیں۔

متعلقہ عنوان :