Live Updates

عمران خان نے خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر شاہ فرمان کو ’’شاہ نافرمان قرار دیدیا‘‘

بدھ 2 نومبر 2016 23:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر شاہ فرمان کو ’’شاہ نافرمان قرار دیدیا‘‘۔

(جاری ہے)

بدھ کو جب یہاں پیریڈ گرائونڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمرانخان یوم تشکر کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے تو اس دوران انہوں نے اپنے ساتھ دینے پرتمام رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا ۔ خیبر پختونخوا کے ممبر اسمبلی شاہ فرمان کا نام لیتے ہوئے ان کی زبان پھسل گئی اور کہا کہ میں دیگر کے ساتھ ساتھ ’’شاہ نافرمان‘‘ کا بھی شکر گزار ہوں ۔…(م د )

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :