بھارتی فوجی اہلکار کی خود کشی پر احتجاجی ریلی٬2 دن میں راہول گاندھی تیسری مرتبہ گرفتار

جمعرات 3 نومبر 2016 21:42

بھارتی فوجی اہلکار کی خود کشی پر احتجاجی ریلی٬2 دن میں راہول گاندھی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2016ء) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کو احتجاج کرنے پر 2 دن میں تیسری مرتبہ گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق آرمی کے ایک سابق اہلکار نے مبینہ طور پر حکومت کی ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کیلئے بنائی گئی پنشن پالیسی سے دلبر داشتہ ہو کر خود کشی کرلی تھی جس پر بدھ کو کانگریس کے رہنما راہول گاندھی اور وزیر اعلی دلی اروند کیجریوال نے احتجاج کیا۔

دہلی میں احتجاج کرنے پر پولیس کی جانب سے دونوں رہنماوں کو گرفتار کرنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ رہائی ملنے کے بعد راہول گاندھی نے پھر احتجاج کیا اور گرفتار ہونے کے بعد پھر رہا ہوگئے۔ جمعرات کو بھی راہول گاندھی نے فوجی اہلکار کی خودکشی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جس پر مودی سرکار نے انہیں تیسری بار بھی گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :