دوسراآل جشن وڈھ دلچسپ فائنل میچ ‘ خضدار اور وڈھ کے کرکٹ کلبوں کے درمیان کھیلاگیا

جمعرات 3 نومبر 2016 22:44

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2016ء) دوسراآل جشن وڈھ بیاد سردار منیر جان مینگل کے شاندار اور دلچسپ فائنل میچ اسد شہید کرکٹ گرئونڈ میں خضدار اور وڈھ کے کرکٹ کلبوں کے درمیان کھیلا گیا۔ وڈھ فائیٹر کے کپتان عطاء اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 16اورز میں 5کھیلاڑیوں کے نقصان پر 119رنز بنائی اس میں حفیظ بلوچ کے 73رنز شامل تھے۔

انتہائی آسان حدف کو پرنس الیوں خضدار نے 5وکٹوں سے جیت کر فائنل میچ کو اپنے نام کیا میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی گئی۔ ٹورنامنٹ کے بہترین اور فائنل میچ کے بہتریں کھلاڑی پرنس الیوں کے فیصل الہی قرار پائے اس فائنل میچ کے مہمان خاص بلوچستا ن نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل تھے۔

(جاری ہے)

فائنل میچ میں خضدار اور وڈھ سے عوام کی ایک بڑی تعداد نے اس میچ کو دیکھنے کیلئے گرئونڈ کا رخ کیا۔ فائنل میچ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ تعلیم اور کھیل سے نوجوانوں کو وابستہ رہنا چاہیے کھیل جو بھی ہو اس سے نوجوان نسل برائیوں سے دور ہوتا ہے۔ والدین اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں ۔نوجوان نسل ہمارے قیمتی اثاثہ ہے تعلیم اور تربیت کے ساتھ ساتھ ان کیلئے کھیلوں کا انعقاد ایک اہم اقدام ہے۔

انہوںنے کہا کہ نوجوان نسل کے دیگر برائیوںسے دور رکھنے کیلئے کھیلوں کی طرف مائل ہو نا چاہیے تعلیم کے سر گرمیوں میں ضروری ہیں کھیل کے میدانوں کو بھی آباد کیا جا ئے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سطح پر آپ لوگوں کو آگے نہیں جانے دی جائیگی مگر آپ لوگ اپنے میدانوں کو آباد رکھ کر اپنے آنیوالی نسل کو تعلیم اور کھیل کی طرف راغب کریں انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے مگر نا انصافیوں سے میدانوں میں مایوسی بھی ہے حکومت وقت کا چاہیے کہ وہ نوجوانوں کی ٹیلنٹ کو آگے لے جائے نوجوانوں کی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے ان کا ٹیلنٹ متاثر ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کریں اور اپنے آنیوالی نسل کو تباہی سے بچائے خوشی کہ اس گھٹن دور میں بھی نوجوان میدانوں کو رخ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ سرکاری فنڈ نہیں مل رہا ہے اپنے طرف سے جیت نے والے ٹیم کیلئے 30000ہزارلوزر ٹیم کیلئے 20000 ہزار اور اس جشن کے انعقاد پر کمیٹی کیلئے 50000 ہزار دینے کا اعلان کرتا ہوں نے کہاکہ ٹیموں کے طرف سے ان درپیش مسائل پیش کی گئی ان کو بھی جلد حل کیا جائیگا وڈھ لیویز اور وڈھ پولیس کے طرف سے گرئونڈ پر مکمل سکورٹی فراہم کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :