انگلش کپتان الیسٹر کک نے بھارت کیخلاف سیریز کے بعد کپتانی چھوڑنے کا عندیہ دیدیا
منگل 8 نومبر 2016 13:52
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 نومبر2016ء) انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان الیسٹر کک نے بھارت کیخلاف سیریز کے بعد کپتانی چھوڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف سیریز کپتان کی حیثیت سے میری آخری سیریز ہو سکتی ہے۔ کپتانی کے بعد ایک کھلاڑی کے طور پر انگلینڈ ٹیم میں شامل رہنا چاہتا ہوں۔اپنے ایک انٹرویو میں الیسٹرکک نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ مجھے معلوم نہیں کہ میں اور کتنے دنوں رہ سکتا ہوں۔
یہ دو مہینے بھی ہو سکتے ہیں اور ایک سال بھی۔ انھوں نے یہ عندیہ ظاہر کیا ہے کہ کپتانی کے بعد وہ ایک کھلاڑی کے طور پر انگلینڈ ٹیم میں شامل رہنا چاہیں گے۔انھوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایک دن میں صرف ایک بیٹسمین کی حیثیت سے ٹیسٹ میچ کھیلوں گا اور اس کے بارے میں کوئی شک نہیں۔(جاری ہے)
اگر ایسا ہوتا ہے تو میں پہلی سلپ میں کھڑے ہوکر جو کوئی بھی کپتان ہو اسے صلاح دینے میں خوشی محسوس کروں گا۔
میں ایسا نہیں چاہتا کہ میں حتمی فیصلہ کروں۔ مجھے یہ سوچ کر اچھا لگتا ہے کہ میں نے ایک عرصے تک ایسا کیا ہے اور میں نے اچھے فیصلے لیے ہیں۔انھوں نے مزید کہاکہ کچھ مشکل حالات بھی آئے ہیں اور آپ اس سے اس لیے بھی زیادہ محظوظ ہوتے ہیں کہ انگلینڈ کے کپتان ہونے کی حیثیت سے آپ اس سے گزرتے ہیں۔انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل ووگن کا خیال ہے کہ کک انڈیا کی سیریز یا پھر آسٹریلیا میں ہونے والے ایشز سیریز کے بعد ریٹائر ہو سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.