نندی پور پاور پراجیکٹ 20نومبر سے دوبارہ پیداوار شروع کر دے گا

نندی پور پاور پراجیکٹ کا مرمتی کام 90فیصد تک مکمل کر لیا گیا، باقی کام 20نومبر تک مکمل کر لیا جائے گا ،ذرائع

منگل 8 نومبر 2016 22:44

نندی پور پاور پراجیکٹ 20نومبر سے دوبارہ پیداوار شروع کر دے گا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 نومبر2016ء)نندی پور پاور پراجیکٹ ضروری مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد 20نومبر سے دوبارہ پیداوار شروع کر دے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نندی پور پاور پراجیکٹ گزشتہ اڑھائی ماہ سے ضروری مرمتی کام کی وجہ سے بند تھا ۔ ذرائع کے مطابق نندی پور پاور پراجیکٹ کا مرمتی کام 90فیصد تک مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ باقی مانندہ مرمتی کام 20نومبر تک مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد نندی پور پاور منصوبے سے بجلی کی پیداوار کاآغاز دوبارہ کردیا جائے گا ۔