پشاوریونیورسٹی کی66 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف پشاور ڈاکٹر رسول جان نے تاریخی لیڈیز پارک کا افتتاح کیا
بدھ 9 نومبر 2016 19:42
(جاری ہے)
اس سے پہلے تمام یونیورسٹی کے رہائشی کالونی کے گندگی کے ڈھیر ڈالے جاتے تھے اور یونیورسٹی کی پرفضا ماحول کو حرا ب کررہی تھی۔
اس سے قبل پراجیکٹ کنوینئر بحرکرم ،دیگر ممبران میںپروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال ، جنرل سیکرٹری پیوٹا ، انجینئر محمد سجادکی کوششوں کا سمر ہے کہ اس تمام ایریا کو گرین پیچ میں تبدیل کیاگیا ۔ صدر پیوٹا ڈاکٹر جمیل احمد چترالی نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ یونیورسٹی کی فیملیز خاص کر خواتین کیلئے اس قسم کے پراجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچایاگیا انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ایمپلائر کالونی 605 ملین گرانٹ رکھی گئی تھی جس سے تمام گھروں کی رنگ وروغ کی جارہی ہے اور اس پارک کے قیام سے نہ صرف فضائی آلودگی بلکہ خواتین کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے مواقع ملیں گے وائس چانسلر یونیورسٹی آف پشاور پروفیسر ڈاکٹر رسول جان نے اس موقع پر پراجیکٹ کنوینئر بحرکرم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف پشاور میں کھیلوں کی سہولت باہم پہچانے کیلئے خوبصورت گرائونڈز کو مینٹین رکھا گیا جو کہ طلباء کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کریگی یونیورسٹی آف پشاور نے کھیلوں کے میدان میں کارہائے نمایاں سرانجام دی ہیں ۔اور بہت سے نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑی اس یونیورسٹی سے فارغ ہوئے انہوں نے کہاکہ نومبر 2016 تک تمام کنٹریکٹ ٹیچنگ سٹاف کو ریگولر کرلیاگیا ہے ہم چاہتے ہیں کھیلوں کے ساتھ ساتھ سٹوڈنٹس کی تعلیمی سرگرمیوں پر توجہ دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پارک کے قیام سے گھروں تک محدود ہونے والی خواتین کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے مواقع فراہم ہونگے ۔ کیونکہ ایک صحت مند ماں ہی صحت کنبہ صحت مند معاشرے کو جنم دیتی ہے ۔ انہوں نے آخر میں پراجیکٹ کنوینئر بحرکرم کی صلاحیتوں کا کل کر اظہار کیا اور ان کی کوششوں اور کاوشوں کو سراہا اس سے پہلے وائس چانسلر نے پارک کا باضابطہ افتتاح کیا۔بچوں اور خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھیں جنہوں نے یونیورسٹی ایڈمنسٹریشن کی اس اقدام کو خراج تحسین پیش کیاتقریب کے آخر میں آتش بازی کا بھی ایک خوبصورت مظاہرہ کیاگیا۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.