افغان صدراشرف غنی سے شربت گلہ اوراہلخانہ کی ملاقات

اشرف غنی نے حکومت کی جانب سے شربت گلہ کورہائشی اپارٹمنٹ کی چابی دی۔افغان میڈیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 9 نومبر 2016 19:10

افغان صدراشرف غنی سے شربت گلہ اوراہلخانہ کی ملاقات

کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09نومبر2016ء):افغان صدراشرف غنی سے شربت گلہ اور اہلخانہ نے ملاقات کی ہے،جس میں افغان صدرنے شربت گلہ سے خریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق پاکستان سے بے دخل افغانی مہاجرخاتون شربت گلہ افغانستان پہنچ گئی۔شربت گلہ نے افغان صدراشرف غنی سے ملاقات کی۔ملاقات میں افغان صدراشرف غنی نے حکومت کی جانب سے شربت گلہ کو رہائشی اپارٹمنٹ کی چابی بھی دی ہے۔