تنظیم فکر و نظر سندھ کے زیر اہتمام سندھ اسلامک سینٹر میں یوم اقبال کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد
بدھ 9 نومبر 2016 23:13
(جاری ہے)
حضرت علامہ اقبال نے اپنے فکر سے مسلمانوں کو بیدار کیا کے مسلمان ایک علیحدہ قوم ہیں ۔ مسلمانوں نے طویل جدوجہد کے بعد علامہ اقبال کے خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔
فضل اللہ مہیسر صدر تنظیم نے کہاکہ علامہ اقبال نے دو قومی نظریہ پیش کیا کہ برے صغیر میں دو قومیں آباد ہیں، ایک ہندو اور دوسرا مسلمان اس لیے جہاں جہاں جس علاقوں میں مسلمانوں کی اکثریت ہے وہاں اسلامی ریاست قائم کی جائے تاکہ مسلمان ہندئوں اور انگریز سامراج کی دہری غلامی کے چنگل سے نکل سکیں۔ پروفیسر اصغر مجاہد مہر سیکریٹری جنرل تنظیم نے کہاکہ حضرت علامہ اقبال ایک اسلامی مفکر، دانشور، شاعر اور دوراندیش سیاستدان تھے۔ جنہوں نے اپنی اردو اور فارسی شاعری میں امت مسلمہ کو متحد کرنے کے لیے ایک فکر و فلسفہ دیا کہ جب تک مسلمان متحد نہیں ہوتے اس وقت تک غلامی کے زنجیروں میں جکڑے رہیں گے۔ علامہ اقبال نے خطبہ اللہ آباد میں ایک اسلامی ریاست کا واضح تصور پیش کیا کہ برے صغیر میں جہاں مسلمان اکثریت میں ہیں اس علاقے میں ایک جدا اسلامی ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد کی جائے۔ علامہ اقبال نے پاکستان کا تصور پیش کیا۔ جس کی عملی تعبیر قائد اعظم محمد علی جناح نے 1947ع میں کامیابی سے کر دکھائی۔پروفیسر محمد ابراہیم مہر نے کہاکہ علامہ اقبال جیسا مفکر صدیوں کے بعد پیدا ہوتا ہے جس نے امت کی وحدت کے لیے اپنی شاعری میں پیغام دیا اور اسی وجہ سے برے صغیر کے مسلمانوں میں بیداری کی لہر پیدا ہوئی۔ مولانا کلیم اللہ گھنجو اور فکر و نظر پبلک ہائی اسکول سکھر کی پرنسپل محترمہ شاہدہ پروین اور راشدہ اقبال وائیس پرنسپل نے بھی خطاب کیا۔ اس کے علاوہ اسکول کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے بھی تقریریں کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.