ایس ای سی پی نے سکیورٹیز اینڈ فیوچر ایڈوائزر کی لائسنس اور آپریشن ریگولیشن پر تجاویز مانگ لیں
جمعہ 11 نومبر 2016 21:56
(جاری ہے)
ان ضوابط کے مسودہ میں سکیورٹیز اور فیوچر معاہدوں کے ضمن میں سکیورٹیز پرصارفین کو مشاورت اور سرمایہ کاری کی تجاویز فراہم کرنے والے افراد کے لئے لائسنس کے اجرا، مالی وسائل، ان کی ذمہ داریاں اور فرائض، ان کے کردار اور ان کی مالیات اور آڈٹ کے طریقہ? کار کیبارے تجاویز دی گئی ہیں۔
یہ ضوابط ان اداروں کے سپانسرز، ڈائریکٹرز اور چیف ایگزیکٹو/ سربراہ کے لئے اہلیت کا معیار بھی مقرر کرتے ہیں جو کہ سکیورٹیز مارکیٹ میں فیوچر مشاورت کی فراہمی کا کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔ مشاورت فراہم کرنے والے اداروں میں کام کرنے والے افراد کے لئے اہلیت کے معیار میں ان کی تعلیمی قابلیت، تجربہ اور ضروری تصدیق کی شرائط شامل کی گئیں ہیں تا کہ مارکیٹ میں اعلیٰ معیارات اور شفافیت کو فروغ دیا جا سکے۔ مزید ان تجویز کردہ ضوابط میں سکیورٹیز اور فیوچر مارکیٹ کے لئے مشاورت فراہم کرنے والے افراد پر مخصوص شرائط بھی عائد کی جا رہی ہیں تا کہ ان افراد کے مفادات کے ٹکراؤ، صارفین کی معلومات کی رازداری اور صارفین کی رسک پروفائل جیسے عوامل کو تحفظ دیا جا سکے۔ مارکیٹ میں سکیورٹیز اور فیوچر مارکیٹ کے ضمن میں مشاورت فراہم کرنے والے موجودہ اداروں کو ان ضوابط کے اجرا کے بعد چھ ماہ کا وقت دیا جائے گا جس کے اندر اندر ان اداروں کو ایس ای سی پی سے بھی مشاورتی کاروبار کرنے کا لائسنس حاصل کرنا ہو گا۔ امید کی جاتی ہے کہ مشاورت فراہم کرنے والوں کے لئے نئے ریگولیٹری فریم ورک سے اس مارکیٹ میں اعلیٰ معیار قائم ہوں گا، شفافیت آئے گی اور صارفین کے حقوق کا بہتر تحفظ ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.