چھوٹے کسانوں کو بلا سود زرعی قرضوں کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن کا عمل 15نومبر تک جاری رہے گا‘ اقبال حسین خان
ہفتہ 12 نومبر 2016 15:38
(جاری ہے)
ڈی سی ا واقبال حسین خان نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ساڑھے 12 ایکٹر تک اراضی کے مالکان کو فصل حریف کیلئے 40 ہزار روپے فی ایکٹر اور فصل ربیع کیلئے 25ہزار روپے فی ایکٹر بلا سود قرضوں کی فراہمی کے انقلابی پروگرام کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت تینوں کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سنٹرز میں رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ بلا سود قرضوں کیلئے رجوع کرنے والے کسانوں کو کمپیوٹرائزڈ پاس بک جاری کی جاتی ہے جس کے ذریعے وہ منتخب بینکوں سے قرض حاصل کر سکتے ہیں ۔
ڈی سی ا واقبال حسین خان نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کھادوں کی قیمتوں میں واضع کمی کی گئی ہے، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے زراعت افسران کو سخت چیکنگ کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں، انہوںنے ہدایت کی کہ زراعت افسران اس امر کو یقینی بنائیں کہ کھاد ڈیلرز مختلف کھادوں کی قیمتیں نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور ہر خریدار کو باقاعدہ رسید جاری کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جعلی کھادیں اور ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈائون جاری ہے۔ ڈی سی ا واقبال حسین خان نے واضع کیا کہ وہ خود بھی جعلی کھادوں اور ادویات کی روک تھام کیلئے چیکنگ کریں گے اور اگر کسی علاقہ میںاس گھنائونے دھندے میں ملوث افراد پکڑے گے تو ملزمان کے ساتھ متعلقہ زراعت افسر کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی ۔ ڈی سی ا واقبال حسین خان نے کہا کہ زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے آبپاشی کے جدید طریقہ ہائے کار سے کسانوں میں متعارف کروائے جا رہے ہیں اس مقصد کیلئے حکومت 60فیصد تک سبسڈی دے رہی ہے ۔ ڈی سی او نے محکمہ زراعت ، واٹر مینجمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے حکومتی پالیسیوں کے موثر نفاذ کیلئے بھرپور محنت اور تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں ۔مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.