جسٹن سسترز کو سوشل میڈیا نے بہت جلد بھلا دیا
ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 نومبر 2016 15:45
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13نومبر2016ء) : سوشل میڈیا سے شہرت پانے والی جسٹن سسٹرز کو معاشرے نے بھلا دیا۔ ایک سال قبل دو خانہ بدوش بہنوں نے گلوکار جسٹن کو چیلنج کیا تھا ۔ اپنی آواز کے جادو سے ثانیہ اور مقدر نے پوری دنیا کو اپنا دیوانہ بنا لیا تھا ۔ ایک سال قبل ان کی زئدگی میں ایک خوبصورت موڑ آیا جب ان کے گانے کی ویڈیو کسی نے سوشل میڈیا پر لگا دی جس کے بعد قسمت کی دیوی دونوںبہنوںپر مہربان ہو گئی اور راتوں رات انہیں اُبھرتا ہوا ستارہ بنا دیا ۔
جس کے بعد ان دونوں بہنوں کو ہر چینل کے مارننگ شو پر بلایا جانے لگا ۔(جاری ہے)
لیکن ابھی ایک سال بعد جسٹن سسٹرز کی زندگی دوبارہ اُسی ڈگر پر لوٹ آئی ہے۔ نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ نے کہا کہ ہمیں بہت عزت سے شو میں بلایا جاتا اور بہت وعدے کئے گئے ۔ ہمیں کہا گیا کہ گلوکار جسٹن سے ملاقات کروائیں گے ۔ لیکن کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا ۔ مقدر نے کہا کہ ہم کام تو کر رہے ہیں لیکن شہرت ختم ہونے سے جھٹکا ضرور لگا ہے ۔ جس سٹیج پر ہم کو لے جایا گیا تھا اس سطح کا کام نہیں ملا ۔ ہمیں خواب دکھا کر ہاتھ کھینچ لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک نامور گلوکار نے شو میں ہماری تعلیم دلوانے کا وعدہ بھی کیا تھا ۔لیکن وہ وعدہ بھی وفا نہ ہوا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.