خیبر پختونخوا میں پہلی بار پیرا گلائڈنگ مقابلوں کا انعقاد
پیر 14 نومبر 2016 13:30
نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) ٹورزم کارپوریشن آف خیبر پختونخوا(ٹی سی کے پی)کے زیر اہتمام پہلی بار پیرا گلائڈنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔پیرا گلائڈنگ کا یہ مقابلہ مسری بندہ اکوڑہ خٹک کے علاقے میں منعقد کیا گیا جس میں خواتین سمیت 20 افراد نے حصہ لیا۔خیبر پختوانخوا میں پہلی بار عام لوگوں کے لیے سرکاری سطح پر پیرا گلائڈنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔
پیراگلائڈنگ کو ایک مشکل ایڈونچر کھیل سمجھا جاتا ہے اور دنیا بھر میں اسے مقبول ترین تفریح بخش سرگرمی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔مقابلے میں شرکت کرنے کے خواہش مند افراد کو پشاور میں حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں بنیادی تربیت بھی فراہم کی گئی تھی جس میں پیشہ ور فلائٹ انسٹرکٹر نے مفید معلومات فراہم کیں۔(جاری ہے)
صوبائی سیکریٹری سیاحت نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ خاص طور پر نوجوان اس طرح کی تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔
انہوں نے کہا کہ محکمے نے محفوظ اور تفریحی پیراگلائڈنگ ایونٹ کا کامیابی سے انعقاد کیا جبکہ 19 سے 20 نومبر، 3 سے 4 دسمبر، 16 سے 17 دسمبر اور 30 سے 31 دسمبر کو بھی عام شہریوں کے لیے اس طرح کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔مقابلے میں شرکت کے لیے رجسٹریشن فیس 3 ہزار روپے فی کس رکھی گئی ہے جس میں دو سولو فلائٹس کی جاسکتی ہیں۔اس کے علاوہ ایونٹ کے دوران شرکا کو ٹرانسپورٹ، کھانا، فرسٹ ایڈ کٹ اور دیگر سہولتیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔آئندہ مقابلوں کے لیے رجسٹریشن فارم ٹی سی کے پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.