ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کے دو اہم عہدوں پر ریبس اور بینن کا تقرر
وائٹ ہائوس چیف آف اسٹاف کیلئے رینس پرائبس، چیف اسٹریٹجسٹ اور مشیر خاص کیلئے اسٹیو بینن مقرر
پیر 14 نومبر 2016 13:38
(جاری ہے)
خیال رہے کہ منگل کو ہونے والے انتخاب میں رپبلکن امیدوار نے ڈیموکریٹ امیدوار ہلیری کلنٹن کو شکست دی تھی اور اس نتیجے میں بہت سے لوگ صدمے میں ہیں جنھیں یہ امید تھی کہ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق ہلیری کلنٹن جیت جائیں گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں اس بات پر بہت پرجوش ہوں کہ ہماری کامیاب ٹیم اس ملک کی سربراہی میں میرے ساتھ رہے گی۔یہ بیان ان کی انتخابی مہم کی ٹیم نے جاری کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ سٹیو اور رینسے بہت با صلاحیت رہنما ہیں جنھوں نے مل کر ہماری مہم کے دوران کام کیا اور ہمیں ایک تاریخی فتح سے ہمکنار کیا۔ اب ہم یہ چاہیں گے کہ امریکہ کو پھر سے عظیم بنانے کے کام میں تعاون کے لیے دونوں وائٹ ہائوس میں ہمارے ساتھ ہوں۔خیال رہے کہ44 سالہ مسٹر پریبس نے انتخابی مہم کے دوران مسٹر ٹرمپ اور ریپبلکن پارٹی کے درمیان رابطے کا کام کیا۔وہ ایوان کے سپیکر پال ریان سے قریب ہیں اور وسکانسن یونیورسٹی کے ساتھی ہیں۔ وہ نئی انتظامیہ کے قانون سازی کے ایجنڈے کو آگے لے جانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ 2011 میں آر این سی کے چیئرمین منتخب ہونے سے قبل مسٹر پریبس نے پارٹی کے ترجمان اور اہم فنڈ اکٹھا کرنے والے کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے امیدواروں کو دوبارہ منتخب ہونے کے لیے کھڑے ہونے میں مدد بھی کی ہے۔انھوں نے کہا کہ وائٹ ہاس میں مسٹر ٹرمپ کا چیف آف سٹاف ہونا ان کے لیے 'واقعی باعث افتخار ہے۔انھوں نے کہا: 'میں نو منتخب صدر کا شکرگزار ہوں کہ انھوں اپنی اور ملک کی خدمت کا موقع فراہم کیا۔ ہم مل کر نئی معیشت کے لیے کام کریں گے جو سب کے لیے ہو، اپنی سرحدوں کو محفوظ بنائیں گے، اوباما کیئر کو ختم کردیں گے اور اس کی جگہ نئی سکیم لائیں گے اور انتہا پسند اسلامی دہشت گردی کو ختم کر دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.