گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

پیر نومبر 22:58

فیصل آباد ۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2016ء) ناظم امتحانات گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بی اے /بی ایس سی کے امتحانات سیکنڈ اینول 2016ء کی ڈیٹ شیٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، علاوہ ازیں بی کام (B.Com)کے ضمنی امتحان کی ڈیٹ شیٹ کا اعلان کردیاگیا ہے اور تمام طلبہ و طالبات کو ان کے دیئے گئے پتہ پر رول نمبر سلپس بھیج دی گئی ہیں مزید تفصیلا ت کیلئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.gcuf.edu.pkملاحظہ کریں

(جاری ہے)