گیارہواں مینز جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 8 سے 18 دسمبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا
ایونٹ میں جرمنی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی ،ْ پاکستانی ٹیم 9 دسمبر کو ہالینڈ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کریگی
منگل 15 نومبر 2016 12:49
(جاری ہے)
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 11 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 16 ممالک کی ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی ،ْان ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، آسٹریا اور کوریا، گروپ بی میں پاکستان، ہالینڈ، بلجیم اور مصر، گروپ سی میں دفاعی چمپئن جرمنی، جاپان، نیوزی لینڈ اور سپین ،ْ گروپ ڈی میں کینیڈا، انگلینڈ، بھارت اور جنوبی افریقہ شامل ہیں، پاکستانی ٹیم 9 دسمبر کو ابتدائی میچ میں ہالینڈ کے مدمقابل ہوگی، گرین شرٹس دوسرا میچ 11 دسمبر کو مصر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 12 دسمبر کو بلجیم کے خلاف کھیلے گی۔
12 دسمبر تک گروپ میچز کھیلے جائیں گے، 13 دسمبر کو آرام کا دن ہو گا جس کے بعد 14 دسمبر سے کلاسیفکیشن میچز شروع ہوں گے، میگا ایونٹ کے سیمی فائنلز 16 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.