صحافی کالونی میں ایف بلاک کے ممبران کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا عمل رکوانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار ،خارج کر دی گئی
ممبرشپ پریس کلب کا معاملہ ہے، درخواست گزار کو پریس کلب سے ہی رجوع کرنا چاہیے‘ لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس
منگل 15 نومبر 2016 18:27
(جاری ہے)
درخواست گزار لاہور پریس کلب کے ممبر صلاح الدین اولکھ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب جرنلسٹ ہائوسنگ فائونڈیشن پریس کلب کے 295 ممبروں کو پلاٹ الاٹ کرنے جا رہا ہے، ان 295ممبران کی پریس کلب کی ممبر شپ 2007ء میں ہوئی جبکہ درخواست گزار بھی 2007ء میں پریس کلب کا ممبر بنا تاہم بعد میں درخواست گزار کی ممبرشپ سکروٹنی کے بعد منسوخ کر دی گئی اور اب اسے پلاٹ الاٹ نہیں کیا جا رہا لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ صحافی کالونی ایف بلاک کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا تمام عمل غیرقانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔
جس پر فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ممبرشپ پریس کلب کا معاملہ ہے، درخواست گزار کو پریس کلب سے ہی رجوع کرنا چاہیے۔عدالت نے ایف بلاک کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا عمل رکوانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.