انفرادی رویوں اور سوچ کی تبدیلی سے ہی پر امن ، بدعنوانی سے پاک مثالی معاشرے کی داغ بیل ڈالی جا سکتی ہے،ڈائریکٹر نیب بلوچستان عبدالحفیظ صدیقی
منگل 15 نومبر 2016 21:18
(جاری ہے)
یہ بات انھوں نے نیب بلوچستان کے زیر اہتمام ضلع کوئٹہ کے انٹر کالجز تقریری مقابلوں کی گورنمنٹ گرلز انٹر کالج سیٹلائٹ ٹاؤن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئی کہی۔ جوائنٹ ڈائریکٹر کالجز ربابہ حمید درانی نے طلباء کے کرپشن کے خاتمے کے لیے جذبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خود احتسابی کے عمل سے ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی کی امید باندھی جا سکتی ہے انھوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی روزمرہ زندگی میں کرپشن سے اجتناب برتیں انھوں نے مزید کہا بغیر اجازت کسی کی معمولی چیز استعمال کرنے کو برا نہیں سمجھا جاتا حالانکہ یہ بھی کرپشن کے زمرے میں آتا ہے۔
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا اپنی ذمہ داریوں سے پہلوتہی کرنا دراصل کرپشن کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔ ڈائریکٹر نیب بلوچستان عبدالحفیظ صدیقی نے طلباء و طالبات کے فن خطابت کی تعریف کرتے ہوئے کہا تقریری مقابلوں کے شرکاء نے بدعنوانی کے خلاف بیزاری کا اظہار کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ بھی معاشرے میں امن ، خوشحالی اور دیانت داری کا دوام چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کرپشن کے تدارک کے لیے بنائے گئے اداروں کی موجودگی کے با وجود کرپشن میں واضح کمی نہ ہونے کی وجہ عوام الناس کی کرپشن کی روک تھام کے اداروں کے ساتھ عدم تعاون ہے۔ آج اگر ہر پڑھا لکھا ذمہ دار شہری بدعنوانی کے خلاف احتساب اداروں کا معاون بن جائے تو وہ دن دور نہیں کہ کرپشن کا خاتمہ ہو سکے گا۔ انھوں نے نیب قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ نئی نسل کے لیے شروع کی گئی قومی احتساب بیورو کی آگاہی مہم کی بدولت آئندہ چند سالوں میں کرپشن کا قلع قمع ہو جائے گا۔ قبل ازیں پرنسپل گرلز کالج سٹیلائیٹ ٹاؤن کوئٹہ مس نگہت اور ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کالجز عبدالواحد کاکٹر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ پروگرام کے آخر میں کامیاب طلبا طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.