چین دنیا کیلئے اپنے دروازے نہ تو بند کر سکتا ہے اور نہ کرے گا، شی چن پھنگ
عالمی سائبر سپیس گورننس سسٹم کو زیادہ منصفانہ اور موزوں بنانے کیلئے عالمی برادری کیساتھ کام کرنے پر آمادہ ہیں ْ حکام رائے عامہ کو سمجھنے کیلئے انٹرنیٹ کا استعمال کریں،تیسری عالمی کانفرنس سے خطاب
بدھ 16 نومبر 2016 16:26
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ سکیورٹی کے بارے میں اہم ممالک کے درمیان مسابقت کا دارومدار نہ صرف ٹیکنالوجی پر بلکہ نظریات اور عوامی رائے عامہ ہا پر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائبر سپیس میں مشترکہ تقدیر والی برادری اور سائبر ۔
خود مختاری کے بارے میں چین کی تجاویز کی ممالک کی اکثریت نے حمایت کی ہے ۔ سائبر سکیورٹی کے تحفظ کیلئے چین کے صدرنے صنعت پر زور دیا کہ اہم انٹرنیٹ ٹیکنالوجی جس کی انہوں نے چین کی انٹرنیٹ ترقی کے طورپر نشاندہی کی اور خبردار کیا کہ دوسرے ممالک کے چابی رکھنا ہمارے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے ، مزید تحقیق کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ تک رسائی کو بلاک کرنا ،انٹرنیٹ کے انتظام و انصرام کا صحیح طریقہ نہیں ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین دنیا کیلئے اپنے دروازے نہ تو بند کر سکتا ہے اور نہ کرے گا ۔ انہوں نے ر کمپنیو ں اور تعلیمی و تحقیقی اداروں کے درمیان اتحادوں کے قیام کی تجویز پیش کی ،چینی صدر نے رائے عامہ کی نمائندگی اور رہنمائی میں انٹرنیٹ کے کردار کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے حکام کو حکم دیا کہ وہ انٹرنیٹ کو عوام کے ساتھ گھلنے ملنے ان کی تشویش اور خواہشات کے متعلق جاننے اور آن لائن ان کے ساتھ انگیج کرنے کیلئے انٹرنیٹ کو استعما ل کریں ۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کے استعمال کرنے والے مختلف مقامات سے آتے ہیں ، ہر ایک کے اپنے تجربات اور آرا ہیں اس لئے یہ کہنا زیادتی ہے کہ اور ہر ٹاپک پر ان کو درست ہونے کیلئے کہنا انتہائی زیادتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین کو سائبر سپیس کے انتظام و انصرام کو بہتر بنانا چاہئے اور اعلیٰ کوالٹی کے مندرجات کو یقینی بنانے کیلئے کام کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ مثبت آوازوں کے ساتھ صحت مندانہ ، مثبت ثقافت قائم کی جائے جو اچھائی کی قوت ہے ، چین کے صدر نے تجویز پیش کی کہ سائبر سپیس مثبت توانائی اور قومی دھارے کی اقدار سے مزین ہونی چاہئے تا کہ صاف اور درست ماحول قائم کیا جا سکے ، تا ہم انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کے ایک جیسی رائے رکھنے کی بجائے سائبر سپیس میں مثبت رائے عامہ ماحول کا مقصد کوئی غلطی ، افواہ ، جرم اور آئین و قوانین کی کوئی دوسری خلاف ورزی نہیں ہے۔ آن لائن دھوکہ دہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر نے حکام پر زوردیا کہ انٹر نیٹ کے بارے میں قانون سازی کی رفتار تیز کی جائے اور سائبر خطرات سے نمٹنے کیلئے سائبر سپیس پر نگرانی کو بہتر بنایا جائے ، مزید برآں چینی صدر نے بڑے ڈیٹا کے انتظام و انصرام کو بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زوردیا ۔ انہوں نے کہا انٹرنیٹ کمپنیوں کو ڈیٹا کی سکیورٹی کو انتہائی اہمیت دینی چاہئے کیونکہ ان میں قومی مفادات اور سکیورٹی ملوث ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے سائبر سپیس گورننس میں زیادہ بین الاقوامی تعاون اور مشترکہ تقدیر والی سائبر سپیس برادری کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیا ، اس بات پرزور دیتے ہوئے انٹرنیٹ کی ترقی کی کوئی سرحدیں نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین تمام عوام کی مشترکہ بہبود ، سائبر سپیس ، خود مختاری کے نظریے کی سربلندی اور عالمی سائبر سپیس گورننس سسٹم کو صاف تر اور زیادہ موزوں بنانے کیلئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کرنے پر آمادہ ہے ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.