قومی ٹیم گزشتہ 27 برسوں سے نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل 12 ٹیسٹ سیریز میں ناقابل شکست
بدھ 16 نومبر 2016 16:52
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم گزشتہ 27 برسوں سے نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل 12 ٹیسٹ سیریز میں ناقابل شکست ہے۔ 1989ء سے 2014ء تک دونوں ٹیموں کے درمیان 12 سیریز کھیلی گئیں جن میں گرین شرٹس کا پلڑا بھاری رہا، گرین شرٹس نے بارہ میں سے سات سیریز اپنے نام کیں جبکہ پانچ ڈرا کھیلیں۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 1955ء سے اب تک مجموعی طور پر 21 ٹیسٹ سیریز کھیلی جا چکی ہیں جن میں گرین شرٹس چھائی رہی، پاکستانی ٹیم 13 سیریز میں فتح یاب رہی جبکہ کیویز ٹیم صرف دو سیریز ہی جیت سکی اور چھ سیریز ڈرا ہوئیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم 31 برسوں سے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کی تلاش میں ہے، اس نے آخری بار 1985ء میں پاکستان کے خلاف سیریز جیتی تھی۔ پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف اس کی سرزمین پر جیت اور ہار کا تناسب باقی سب مخالف ٹیموں سے بہتر ہے، گرین شرٹس کو آخری بار 1985ء میں کیویز کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس کے بعد پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کی سرزمین پر پانچ سیریز جیتیں اور تین ڈرا کھیلیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.