ڈیکوریشن لائٹس کی ویلیوایشن میں بھاری اضافہ فوراً واپس لیا جائے ،لاہور چیمبر کا مطالبہ
بدھ 16 نومبر 2016 18:47
(جاری ہے)
وفد نے لاہور چیمبر کے عہدیداروں کو آگاہ کیا کہ ڈیکوریشن لائٹس (رائس لائٹس) کے بہت سے کنٹینرز لاہور اور کراچی میں کھڑے ہیں کیونکہ ویلیوایشن میں بہت بھاری اضافے کی وجہ سے تاجر یہ کنٹینرز کلیئر کروانے سے قاصر ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ڈیکوریشن لائٹس پر ویلیوایشن کی شرح 1.3ڈالر فی کلوگرام تھی جسے بڑھاکر 4ڈالر فی کلوگرام کردیا گیا، محدود وسائل کی وجہ سے تاجر اتنے بھاری اضافے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آرائشی لائٹس بالخصوص عید میلاد النبیؐ کی تقریبات میں استعمال ہوتی ہیں ، اگر ویلیوایشن کی شرح میں کمی نہ ہوئی اور یہ کنٹینرز کلیئر نہ ہوسکے تو اس مرتبہ عید میلاد النبیؐ کی تقریبات کے لیے ان آرائشی لائٹس کی شدید قلت ہوجائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ویلیوایشن یہ مسئلہ فوراً حل کرے اور آئندہ ویلیوایشن میں بھاری اضافے جیسے اقدامات اٹھانے سے قبل لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور دیگر تجارتی تنظیموں کو اعتماد میں لیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.