ملک میں ایندھن کی کھپت میں گزشتہ دو سال کے دوران 17فیصد اضافہ ہوا ، شاہد خاقان عباسی
بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں ایندھن ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر پٹرولیم پی ایس او کی جانب سے دو نئے پیٹرولیم پروڈکٹ متعارف کرانے سے گاڑیوں کے انجن کی کارکردگی بہتر ہو گی، ماحول کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا، صحافیوں سے گفتگو
بدھ 16 نومبر 2016 22:18
(جاری ہے)
کراچی میں افتتاحی تقریب کورنگی روڈ پر واقع پی ایس او کے آئوٹ لیٹ پر منعقد کی گئی جس میں وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کے ساتھ پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر شیخ عمران الحق، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان، سی این جی اسٹیشنز اوونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدابخش سمیت پی ایس او کے اعلیٰ انتظامی افسران نے شرکت کی۔
نئی پیٹرولیم مصنوعات آلٹران پریمئیم اور آلٹران ایکس ہائی پرفارمنس پہلے ہی لاہور سمیت ملک بھر میں پی ایس او کے اسٹیشنوں پر فروخت کے لیے پیش کی جاچکی ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں بہتر معیار کے ایندھن کی فراہمی ایک اہم پیش رفت ہے جس پر عمل درآمد کے لیے پی ایس او نے متحرک کردار ادا کیا ہے۔ پی ایس او کے علاوہ دیگر کمپنیاں بھی اس معیار کا فیول فراہم کریں گی جس سے صارفین کو بہتر چوائس حاصل ہوگی۔ فیول کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنے اور اسے ملاوٹ سے بچانے کے لیے آلٹران پریمئیم اور آلٹران ایکس ہائی پرفارمنس کے رنگ دیگر پیٹرولیم مصنوعات سے مختلف رکھے گئے ہیں۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کی قومی آئل کمپنی پی ایس او کے علاوہ نجی کمپنیاں بھی اپنی ذخیرہ کی گنجائش میں اضافہ کررہی ہیں جبکہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن بھی تھرڈ پارٹی اسٹوریج کی سہولت میں سرمایہ کاری کررہی ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس وقت ملک میں 20روز کی ضرورت کا ایندھن جمع کرنے کی گنجائش موجود ہے تاہم اس میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایل این جی کی درآمد کی ڈیل مکمل طور پر شفاف ہے ایل این جی کی آمد کی وجہ سے اس سال پنجاب میں موسم سرما کے دوران گیس کی دستیابی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئیگی ملک کے شمالی ریجن میں گیس کی طلب مجموعی رسد سے 40فیصد زائد ہے جسے پورا کرنے کے لیے درآمدی گیس کے علاوہ سندھ کی گیس سے بھی استفادہ کیاجائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اعلیٰ معیارکے نئے ایندھن کی قیمت کا تعین یکم دسمبر سے کیا جائے گا۔ بعد ازاں وفاقی وزیر نے پی ایس او کے ایک کسٹمر کی گاڑی کی ٹنکی میں فیول بھرکے اعلیٰ معیار کے نئے ایندھن کا باضابطہ افتتاح کیا۔ پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر شیخ عمران الحق کا کہنا تھا:’’پاکستان اسٹیٹ آئل انڈسٹری لیڈر کی حیثیت سے ہمیشہ صارفین کو اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہتی ہے ۔ نئی پٹرولیم مصنوعات کا اجراء پی ایس او کے اس عزم کی ترجمانی کرتا ہے کہ کمپنی صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کی تکمیل کے لیے انھیں اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرتی رہے گی۔ #متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.