امریکا کی 16ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں 23 یونیورسٹیوں کو مختلف شعبوں میں پاکستانی یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے فنڈز جاری

جمعہ 18 نومبر 2016 11:54

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2016ء) امریکا کی 16ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں واقع 23 یونیورسٹیوں کو مختلف شعبوں میں پاکستانی یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں میں بزنس ڈویلپمنٹ سے لیکر صنعتی مطالعہ تک متعدد شعبوں میں تعاون جاری ہے ۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق اس وقت ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل ٰآباد اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ماہرین تپ دق کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ پر مل کر تحقیق کر رہے ہیں ۔ فیصل آباد یونیورسٹی اور ڈیوس میں امریکا کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے درمیان تعاون کے 17ملین ڈالر کے ایک منصوبے پر پہلے ہی کام جاری ہے جس کے تحت دونوں یونیورسٹیوں کے محققین کو ایک دوسرے کے کیمپس میں تحقیق کی سہولت حاصل ہے ۔ علاوہ ازیں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور امریکا کی یونیورسٹی آف ڈیئربورن کے ماہرین ہوا میں آلودگی کی مانیٹرنگ کا نظام وضع کرنے پر مل کر کام کر رہے ہیں۔