گندم کی اچھی پیدوار کیلئے بارانی علاقوں کے کاشتکار منظور شدہ اقسام کاشت کریں‘ ڈاکٹر سید اصغر

جمعہ 18 نومبر 2016 20:14

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2016ء) زرعی سائنسدان ڈاکٹر سید اصغر نے کہا ہے کہ گندم کی اچھی پیدوار حاصل کرنے کیلئے بارانی علاقوں کے گندم کے کاشتکار گندم کی منظور شدہ اقسام کاشت کریں۔

(جاری ہے)

یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بارانی علاقوں کیلئے زرعی ریسرچ سنٹر بفہ منظور شدہ قسم پیر سباق کاشت کرنے کی ہدایت کرتی ہے، ریسرچ سنٹر بفہ نے مذکورہ بیچ کی منظوری دیدی ہے، کاشتکار ترجیح بنیادوں پر بیج حاصل کرنے کی کوشش کریں، کاشتکار مذکورہ بیج کو کاشت کر کے آئندہ سال کیلئے بھاری مقدار میں گندم حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع مانسہرہ بالخصوص پکھل کی زرعی اراضی جو کسی بھی فصل کیلئے موزوں ہے، کاشتکار اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے زرعی ماہرین سے ضرور رابطہ کریں کیونکہ پاکستان کا مستقبل بہترین زرعی معیشت سے وابستہ ہے۔

متعلقہ عنوان :