ٹرائل نوازشر یف کی بجائے حامد خان کا ہو رہا ہے ‘ تحریک انصاف کے رابطے کی نہ تو تصدیق کروں گا اور نہ ہی تردید‘ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر بیرسٹراعتزاز احسن کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 18 نومبر 2016 22:35

ٹرائل نوازشر یف کی بجائے حامد خان کا ہو رہا ہے ‘ تحریک انصاف کے رابطے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2016ء) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر بیرسٹراعتزاز احسن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے مجھ سے رابطے کی نہ تو تصدیق کروں گا اور نہ ہی تردید‘ پانا ما لیکس کے کیس میں سپریم کورٹ میں اپنا خط بھیجنے والے قطری شہزادے کو بھی عدالت میں پیش ہونا پڑے گا‘ نوازشریف خاندان کا کیس بہت کمزور ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میڈ یا سے گفتگو میں چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ تحریک انصاف کے مجھ سے رابطے کی نہ تو تصدیق کروں گا اور نہ ہی تردید ،ہمارے ساتھ بھی عدالت میں بہت کچھ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں حامد خان اس کیس کے لئے بہترین وکیل ہیںان کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا نے عدالت کی آبزرویشن کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے ٹرائل نوازشریف کا ہونا تھا لیکن حامد خان کاہو رہا ہے۔