وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کی پی پی پی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر کے گھر آمد، انتقال پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی

جمعہ 18 نومبر 2016 22:40

وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کی پی پی پی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر ..
لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار جمعہ کی شام پی پی پی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر کے گھر گئے اور ان کے انتقال پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔انہوں نے جہانگیر بدر کے اہلخانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی پارٹی کیلئے گراں قدرخدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکتا۔ اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک مشکلات سے گزر رہاہے‘ ہمیں پاکستان کو آگے لیکر جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں سیاسی یکجہتی کی ضرورت ہے‘ آپس میں اختلافات نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے دھرنا سیاست کو پہلے بھی مسترد کیا تھا اور اب بھی انہیں ناکامی کا سامنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :