27دسمبر کو یوٹرن نہیں ہوگا تحریک چلے گی‘نواز شریف نے پارلیمنٹ میں داستان سنائی،کیا اس میں قطری شہزادے کا نام آیا ‘وقت گزرنے کے ساتھ یہ نئی باتیں سامنے آئیں‘شریف خاندان کو عدالت میں ثبوت دینا ہے کہ جائز ذرائع سے جائیداد بنائی ہے ‘قطری شہزادے کے عدالت آنے تک یہ خط ردی ہے‘قطری شہزادہ کہاں سے آگیا اس سے 10سوال کریں گے تو ٹانگیں کانپنے لگیں گی‘تحریک انصاف نے کوئی رابطہ نہیں کیا ‘پاناما لیکس پر مشورہ مانگا تو دوں گا‘ججز کو احساس ہونا چاہیے ثبوت حامد خان کو نہیں شریف خاندان کو پیش کرنا ہیں‘گیلانی اور پرویز اشریف عدالت کے سامنے پیش ہوئے نواز شریف کو بھی پیش ہونا چاہیے،ان کے پاس کوئی راہ فرار نہیں ہے
پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزازاحسن کی جہانگیر بدر کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت
اتوار 20 نومبر 2016 14:10
(جاری ہے)
اعتزاز احسن نے کہا کہ شریف خاندان کو ثبوت دینا ہے کہ جائز ذرائع سے جائیداد بنائی ہے لیکن اس کے بجائے نئی باتیں بتائی جا رہی ہیں۔اعتزازاحسن نے کہا کہ قطری شہزادے کے عدالت آنے تک یہ خط ردی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں داستان سنائی،کیا اس میں قطری شہزادے کا نام آیا ،وقت گزرنے کے ساتھ یہ نئی باتیں سامنے آئیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ قطری شہزادہ کہاں سے آگیا اس سے 10سوال کریں گے تو ٹانگیں کانپنے لگیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا لیکن پاناما لیکس پر مشورہ مانگا تو دوں گا۔ انہوں نے کہاکہ ججز کو احساس ہونا چاہیے ثبوت حامد خان کو نہیں شریف خاندان کو پیش کرنا ہیں۔حسین نواز نے کہا تھا کہ قطر والوں سے مدد نہیں لی۔اعتزاز احسن نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشریف عدالت کے سامنے پیش ہوئے نواز شریف کو بھی پیش ہونا چاہیے،ان کے پاس کوئی راہ فرار نہیں ہے۔مرحوم جہانگیر بدر کے بارے میں اعتزازاحسن کا کہناتھا کہ ان کی جمہوری اقدارکیلیے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر بدر کا جمہوریت اور جمہوری اقدار کیلئے کردار بڑا دلیرانہ تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.