بھارت کی جانب سے ورکنگ بائونڈی پر معصوم بچوں کو نشانہ بنانا سفاک اور ظالمانہ قدم ہے ،چوہدری محمدبرجیس طاہر
اتوار 20 نومبر 2016 19:10
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ درحقیقت بھارت اپنے مذموم مقاصد کے حصول میں ناکامی پر سخت مایوسی کا شکار ہے جس کا اظہار وہ اس انداز میں کر رہا ہے ۔
انہوںنے کہا کہ بھارت کے لاکھ ہتھکنڈوں کے باوجود پرامن تحریک آزادی ہرگزرتے دن کے ساتھ زیادہ مضبوط ہو رہی ہے اور دوسری جانب پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبہ کامیاب ہونے سے اُس کا خطے کی چوہدھراہٹ کا خواب بھی چکنہ چور ہونے کو ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حالیہ بھارتی سب میرین اور ڈرون کی مداخلت جیسے بھارتی اقدامات سے خطے کو شدید سیکیورٹی خطرات لاحق ہو رہے ہیں جس کا براہ راست اثر عالمی امن پر بھی ہو گا ۔اُنہوںنے کہا کہ عالمی دُنیا اور اقوام متحدہ کو بھارتی جارحانہ اقدامات کا سخت نوٹس لینا چاہیے کیونکہ دونوںایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہیں اور اس ضمن میں بھارتی وزیر دفاع کا بیان خطے میں کسی خطرناک تصادم کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔ چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ پاکستان بھارت کے جارحانہ اقدامات کا مناسب اور موثر جواب کا حق رکھتا ہے اور ہماری افواج بھارتی جارحیت کابھرپور جواب دے رہی ہیں ۔انہوںنے کہا کہ بھارتی جارحانہ اقدامات سے نہ تو وہ ہمیں کشمیری بھائیوں کی سیاسی ،سفارتی و اخلاقی حمایت سے دستبردار کر سکتا ہے اورنہ ہی ہمیںپاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے سے دستبرار کر سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کی پاکستان کی معیشت کے لیے وہ ہی حیثیت ہے جو ایٹمی صلاحیت کے حصول کی پاکستان کے دفاع کے لیے تھی اور اس عظیم الشان منصوبے کی تکمیل کے لیے پاکستان کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔انہوںنے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہی اور کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق ملنے تک پاکستان کے 20 کروڑ عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہے گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.