صوبائی حکومت طلبہ کو جدید علوم سے روشناس کر نے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی حاصل کی جاسکے،خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت ا? کا تقریب سے خطاب
پیر 21 نومبر 2016 22:07
(جاری ہے)
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے اس لئے طلبہ ترقی کے منازل طے کرنے کیلئے جدید علوم پر بھرپور توجہ دیں اور نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے آگے آئیں اور نصابی علوم کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دے تاکہ وہ تندرست و توانا رہ سکے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں تحصیل کی سطح پر سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کر ر ہی ہے تاکہ نچلی سطح پر بھی نوجوان کو کھیل کود میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے مواقع مل سکیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم اور کھیل نہ صرف قوموں کی زندگی میں انقلاب برپا کرسکتے ہیں بلکہ اس سے امن و استحکام کا قیام بھی منسلک ہے۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی ادارے بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں اور صوبائی حکومت نجی تعلیمی اداروں کی مکمل سرپرستی کررہی ہے۔انہوں نے ادارے کے طلبائ کو پلے گرا?نڈ کی فراہمی کیلئے موقع پر سپورٹس ڈائریکٹر کو خصوصی ہدایت جاری کیں۔سینئر صوبائی وزیر نے پشاور شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے کہا کہ شہر میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، فلائی اوور، گرین بلٹس اور شہر کی صفائی و ستھرائی کیلئے اربوں کی منصوبے شروع کئے گئے ہیں جس سے پشاور کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔قبل ازیں صوبائی وزیر نے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے طلبائ کے پیش کردہ مختلف خاکوں، ملی نغمے اور ثقافتی شو پیش میں گہری دلچسپی لی اور ان کی محنت و ذہانت کو سراہا۔بعد آزاں ادارے کے چیف ایگزیکٹیو نے صوبائی وزیر کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.