کوہاٹ، چہلم شہدائے کربلا کا ماتمی جلوس پرامن طور پر اختتام پزیر
پیر 21 نومبر 2016 22:07
(جاری ہے)
ڈی پی او کوہاٹ محمد صہیب اشرف اور ایڈیشنل ایس پی آپریشن طارق محمود سمیت تمام متعلقہ پولیس حکام خود ماتمی جلوس کے حفاظتی انتظامات کی نگرانی کرتے رہے۔
ماتمی جلوس کی گزرگاہوں کو بم ڈسپوذل سکواڈ اوربم و بارود کا پتہ لگانے والی کھوجی کتوں کی K-9یونٹ کے ذریعے مسلسل سویپنگ کی جاتی رہی۔ جلوس میں شامل ہونے والے افرادکیلئے ایک مخصوص انٹری پوائنٹ کا انتخاب کیا گیا تھا جہاں واک تھرو گیٹ نصب کرکے پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں کو ڈیوٹی پر متعین کیا گیا تھا اور جلوس کے شرکائ کو سخت تلاشی کے بعد اندر جانے کی اجازت دی جاتی رہی۔جلوس میں شامل ہونے والے افراد کی چادر اوڑھنے اور ممنوعہ اشیائ اندر لے جانے پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ماتمی جلوس کی گزر گاہوں پر پلگنگ پوائنٹس قائم کرکے بازار کی طرف آنے والے گلیوں کو قناتیں لگا کر سیل کیا گیا تھا جہاں سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کرکے کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے داخلے پر پابندی کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ماتمی جلوس کے راستے میں آنے والی بلند عمارتوں کی چھتوں پر سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کرکے کسی کو بھی چھت پر کھڑا ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دی گئی۔علاوہ ازیں کوہاٹ شہر کے گرد واقع شاہراہوں پرپولیس ایلیٹ کی کوئیک ریسپانس فورس کے اہلکارموبائل اور پیادہ گشت کرتے رہے اور ضلع کوہاٹ کو دوسرے شہروں سے ملانے والی شاہراہوں پر آمدورفت کا سلسلہ بھی محدود رہا۔ماتمی جلوس کی سیکیورٹی کے پیش نظر شہر کے گرد واقع پہاڑی چوٹیوں پر پولیس اور ایف سی کی مشترکہ چوکیاں قائم کی گئی تھیں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بروقت اور م?ثر طور پر نمٹنے کیلئے فوج کو سٹینڈ بائی رکھا گیا تھا۔ ضلع بھر میں دفعہ 144نافذ کرکے اسلحہ کی نمائش،موٹر سائیکل کی ڈبل سواری،متناذعہ وال چاکنگ،پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع،لا?ڈ سپیکر کے بے اور تیز آواز میں استعمال،پٹرولیم مصنوعات کی کھلے فروخت اور شرانگیز مواد کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ماتمی جلوس کی دیگر انتطامات کیلئے ٹی ایم اے،محکمہ صحت ومال،واپڈا،پی ٹی سی ایل،ایریگیشن،پبلک ہیلتھ اورسی اینڈ ڈبلیوسمیت تمام متعلقہ اداروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی تھیں۔ کوہاٹ میں چہلم امام حسین?کے موقع پر بنوں بازارکے رضویہ امام بارگا،سید حبیب امام بارگا ہ اور قومی امام بارگاہ سے علم،تعزئیے اور ذوالجناح کے الگ الگ جلوس برآمد ہوکر زرگراں بازار چوک میں ایک بڑے مرکزی ماتمی جلوس کی شکل میں اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا علیم شاہ بابا کے مزار پراجتماعی دعا کیساتھ اختتام پزیر ہوا۔اس موقع پر عزا دار زنجیر زنی اور سینہ کوبی کرتے رہے اور نوحوں و مرسیوںکے ذریعے حضرت امام حسین ?اور انکے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے رہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.