ہمارے معاشرے میں انتہاء پسند بھی ہیں ، آنکھیں بند کر کے کسی کی پیروی نہیں کرنی چاہیے ‘ کور کمانڈر لاہور
زندگی میں محنت کرنے والے زیادہ کامیات ہوتے ہیں ،کامیابی کیلئے شارٹ کٹ نہیں ہونا چاہیے ‘ لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کا طلبہ کوہائی اچیورز ایوارڈز دینے کی تقریب سے خطاب
منگل 22 نومبر 2016 19:48
(جاری ہے)
کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے طلباء و طالبات میں گولڈ میڈلز، سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کیے۔
اس موقع پر جی او سی 10 ڈویژن میجر جنرل سردار طارق امان ، جی او سی 11ڈویژن میجر جنرل فدا حسین ملک ، ایل جی ای ایس کے اساتذہ ، طلبا وطالبات اور ان کے والدین موجود تھے ۔ تقریب کے آغاز پرلاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے طلبا نے ملی نغمے پیش کیے۔کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ تربیت بہت ضروری ہے ۔ والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بچے ہر وقت پڑھتے رہیں ۔آج کل ہمارے معاشرے کا ٹرینڈ بن گیا ہے کہ بچے نے صرف ڈاکٹرز اور انجینئرز ہی بننا ہے اور میرے خیال میں یہ والدین پر معاشرے کا دبائو ہوتا ہے ۔میں والدین سے کہنا چاہوں گا کہ وہ بچوں کو ان کی دلچسپی کے مطابق مضامین کے انتخاب کا موقع دیں اس طرح وہ اپنی پسند کے شعبے میں زیادہ کامیابیاں سمیٹیں گے۔ ہمارے معاشرے میں بہت سے شعبے اور مواقع ہیں جہاں بچے زیادہ نام پیدا کر سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ انسان کی کردار سازی کیلئے مطالعہ بہت ضروری ہے۔طلباء و طالبات کو چاہیے کہ وہ روز ایک اچھا آرٹیکل پڑھیں ، اسی طرح اچھی کتابیں پڑھیں،قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور نیلسن منڈیلا کی زندگی کو پڑھیں اور سیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات اس بات کو مد نظر رکھیں کہ ان کا ایک ایک منٹ قیمتی ہے وہ اسے ضائع کرنے کی بجائے اس کا درست استعمال کریں۔ اگر ٹیلی وژن بھی دیکھیں تو بطور ناظرین اس کے آگے نہ بیٹھیں بلکہ سیکھیں پھر اس کا تجزیہ بھی کریں ۔ ہمارے معاشرے میں انتہا پسند بھی ہیں ہمیں آنکھیں بند کر کے کسی کی پیروی نہیں کرنی چاہیے ۔ ہمیں بات سننی چاہیے لیکن پھر اپنے دماغ کا استعمال کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں محنت کرنے والے زیادہ کامیات ہوتے ہیں ۔ زندگی میںکامیابی کے لئے شارٹ کٹ نہیں ہونا چاہیےمزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.