سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی سکولوں کے بچوں میں خصوصی’’ ٹریفک آگاہی لیکچر زاور تربیتی ورکشاپ‘‘ کا انعقاد

منگل 22 نومبر 2016 22:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2016ء) ریجنل پولیس افسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ اور سٹی پولیس افسر راولپنڈی اسرار احمد خان عباسی کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا ایجوکیشن یونٹ چیف ٹریفک افسر راولپنڈی یوسف علی شاہد کی زیر نگرانی طلباطالبات میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی قوانین سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے اپنی خدمات کو جاری رکھتے ہوئے سکولوں کے بچوں میں خصوصی’’ ٹریفک آگاہی لیکچر زاور تربیتی ورکشاپ‘‘ کا انعقاد کر رہا ہے اس موقع پر آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے جارہے ہیں اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے بتایا کہ راولپنڈی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ نے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء طالبات میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی قوانین سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے ’’خصوصی ٹریفک آگاہی مہم‘‘ شروع کر رکھی ہے اس دوران آگاہی فراہم کی جارہی ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی خوشگوار اور محفوظ سفر کی ضمانت ہے اور بغیر کسی پریشانی کے منزلِ مقصود تک بآسانی رسائی ہے اس کے ساتھ ساتھ پارکنگ قوانین پر عمل کرنے کی اہمیت ، سکولوں اور کالجوں کے باہر پک اینڈ ڈراپ، پیدل سڑک کراسنگ سے متعلق،کم عمری میں ڈرائیونگ ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل ڈرائیونگ اور ون ویلنگ کے نقصانات اوریگر ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق تفصیلی آگاہی مہم جاری ہی

متعلقہ عنوان :