آرمی چیف کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ اور غیر پیشہ وارانہ ریمارکس پیش کرنے پر پیمرا نے اے آر وائی نیوز چینل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

منگل 22 نومبر 2016 23:45

آرمی چیف کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ اور غیر پیشہ وارانہ ریمارکس پیش ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے اے آر وائی نیوز چینل کو 11 نومبر کو آرمی چیف کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ اور غیر پیشہ وارانہ ریمارکس پیش کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ پیمرا نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پروگرام کے میزبان ا ور ماہرین کے تبصرے غیر ذمہ دارانہ تھے اور آرمی چیف کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے باعث تھے۔

(جاری ہے)

ایک ایسے وقت میں جب پاکستان آرمی کی پیشہ واریت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار قابل تعریف ہے ایسے تبصرے ان کیلئے نقصان کا باعث ہیں۔ ایسے تبصرہ نشر کرنے پر چینل نے آرٹیکل 18 اور 204 پیمرا قواعدوضوابط 2007 ء 2009 ء اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی،اس نوٹس کے جواب کے لئے چینل کی انتظامیہ کو سات دن کی مہلت دی گئی ہے پیمرا کے پاس یہ حق ہے کہ اس پروگرام پر پابندی لگائی جائے، دس لاکھ روپے کا جرمانہ یاچینل کا لائسنس منسوخ کریں۔

متعلقہ عنوان :