وزیراعلیٰ کا ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ اورمتعلقہ افسروں کو فرائض میں کوتاہی برتنے پرمعطل کرنے کاحکم
بدھ 23 نومبر 2016 21:31
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے ہسپتال کی صورتحال میں بہتری لانے کے حوالے سے اپنی ہدایات پر عملدر آمد نہ کرنے اورفرائض کی انجام دہی پر کوتاہی برتنے پر ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ اورمتعلقہ افسروں کو فوری طورپر معطل کرنے کاحکم دیا۔
وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے سابق ایم ایس اورسابق ای ڈی او ہیلتھ کو بھی معطل کر کے ان کے خلا ف کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال کی سیوریج سکیم میں تاخیری حربے استعمال کرنے پر متعلقہ ایس ای،ایکسین اورایس ڈی او کو بھی معطل کرنے کاحکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پانچ ماہ کے دوران ہسپتال کے میرے دوسرے دورے کے باوجود میری ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونا افسوسناک ہے ۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کا درد نہ رکھنے والے افسرعہدوں کے لائق نہیں بلکہ سزا کے حقدار ہیں ۔ کسی افسر کی غفلت یا کوتاہی کی سزاکسی غریب کو نہیں دی جاسکتی ۔ بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی پرہر شہری کا حق ہے اوریہ حق اسے دینا ہو گا۔انہوںنے کہا کہ سوئے ہوئے نظام کو جھنجوڑنا ہوگا،مجھے صرف نتائج چاہئیں ۔ہسپتالوں میں معیاری طبی سہولتوںکی فراہمی کے حوالے سے ٹھوس نتائج دینا ہوں گے۔مریضوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی میں کوتاہی برتنے والوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔انہوںنے کہاکہ ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرننکانہ اوردیگر افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے ۔وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ کمشنرزاورڈی سی اوز کوہسپتالوں کے باقاعدگی سے دورے کرکے صورتحال کو بہتر بنانے کا پابند کیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ ہسپتالوں میں سیوریج جیسے مفاد عامہ کے منصوبوں میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے ۔مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق،پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت خواجہ عمران نذیر ،چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور متعلقہ حکام نے اجلاس میںشرکت کی جبکہ ڈی سی او ننکانہ،ای ڈی او ہیلتھ اورایم ایس ڈی ایچ کیو ننکانہ ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
راجہ پرویزاشرف کا آئی ایم ایف پیکیج کی ممکنہ شرائط پر اظہار تشویش
-
ذرائع ابلاغ ریاست کا چوتھا ستون ہے ، ملک کے دشمن تشخص کو اجاگر کرنے میں ذرائع ابلاغ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ،سپیکر و ڈپٹی سپیکر
-
وزیراعظم کا شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار
-
وزیراعظم کا گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کی رپورٹ پر عدم اطمینان ، اظہار برہمی
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے چچا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خضدار میں دھماکے کی مذمت
-
ایرانی تیل کی سمگلنگ میں کئی موجودہ اور سابق وزراء اور سیاستدانوں کے ملوث ہونے کا انکشاف
-
رفح میں اسرائیلی کارروائی سے وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ، اوچا
-
سائبر کرائم کو ایف آئی اے سے الگ کرکے این سی سی آئی اے کے نام سے نئی ایجنسی بنادی گئی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 25 فیصد سے نیچے آ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.