پاک بحریہ کے رئیر ایڈمرل وسیم اکرم کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

جمعرات 24 نومبر 2016 21:00

پاک بحریہ کے رئیر ایڈمرل وسیم اکرم کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) پاک بحریہ کے رئیر ایڈمرل وسیم اکرم کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی ریئر ایڈمرل وسیم اکرم کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی،وائس ایڈمرل وسیم اکرم نی1982میںپاک بحریہ کی آپریشنزبرانچ میں کمیشن حاصل کیا۔اپنی امتیازی سروس کے دوران آپ کو کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں کا وسیع تجربہ ہے۔

آپ کی کمانڈ تقرریوں میں کمانڈنگ آفیسر نیول ایوی ایشن ٹریننگ اسکول اور سی کنگ اسکواڈرن ،ٹائپ21جہاز کے ایگزیکٹیو آفیسراور ایگزلری اور مائن وارفیئر اسکواڈرن کے ٹائپ کمانڈرکے عہدے شامل ہیں۔آپ کی اہم اسٹاف تعیناتیوں میں ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلی جنس،ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (پرسنیل)،ڈائریکٹر جنرل میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اورفلیگ آفیسر سی ٹریننگ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آپ عمان میں دفاعی اتاشی کی ذمہ داریاں بھی سر انجام دے چکے ہیں۔فی الوقت آپ بطور کمانڈر کوسٹ خدمات سر انجام دے رہے ہیں،جبکہ وائس ایڈمرل وسیم اکرم پاکستان نیوی وار کالج، تُرکش اسٹاف کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ،اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں،آپ کی غیر معمولی کار کردگی اور شاندار پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں آپ کو ہلا ل امتیاز(ملٹری) اور ستارہ بسالت سے نوازا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :