حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کی سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے ،نثار احمد کھوڑو
جمعرات 24 نومبر 2016 22:55
(جاری ہے)
اورنگی ٹاؤن میں بغیر کسی منصوبہ بندی کے آبادی میں اضافہ ہوا ہے ۔
جس جگہ پر پمپنگ اسٹیشن ہے ، وہ علاقہ نیچے ہو گیا ہے ۔ بارشوں کے دوران الحمراء پمپنگ اسٹیشن میں پانی داخل ہو جانے کی وجہ سے فنی خرابی پیدا ہوئی ، جس کی مرمت کے لیے کام ہو رہا ہے ۔ ایم کیو ایم کی خاتون رکن اسمبلی رانا انصار نے اپنے توجہ دلاؤ نوٹس میں بتایا کہ عمر کوٹ میں 100 اسکولز ہیں ، جن میں سے 65 بند پڑے ہیں ۔ جس کے نتیجے میں بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔ وزیر تعلیم جام مہتاب حسین ڈاہر نے کہا کہ 2013 میں عمر کوٹ کے اسکولوں کے لیے اساتذہ بھرتی کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن وہ مطلوبہ معیار اور قابلیت پر پورا نہیں اترتے تھے ۔ اب حکومت سندھ نے اس سلسلے میں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے رجوع کیا ہے اور توقع ہے کہ ایک ماہ کے اندر اہل اساتذہ کی تقرری کا کام مکمل کر لیا جائے گا ۔ ایم کیو ایم کے محمد سلیم راجپوت نے اپنے توجہ دلاؤ نوٹس میں نشاندہی کی کہ غلام محمد میڈیکل کالج سکھر کا تعمیراتی کام گذشتہ 13 سال سے جاری ہے لیکن ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا ہے ۔ انہوں نے شکایت کی کہ سکھر کو دوسرے ترقی کاموں میں بھی نظرانداز کیا جا رہا ہے ۔ صوبائی وزیر ماحولیاتی ترقی ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا کہ غلام محمد مہر میڈیکل کالج کا منصوبہ 2003 کا نہیں بلکہ 2011 کا ہے ۔ اس اسکیم پر کام میں تاخیر کا سبب فنڈز کی عدم دستیابی تھا ۔ اس سال جو ترقیاتی فنڈز جاری ہوئے ہیں ۔ اس سال منصوبے کے لیے 50 فیصد ترقیاتی فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں اور منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ مسلم لیگ (فنکشنل) کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی نے اپنے توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا کہ سندھ ٹیکنیکل بورڈ کراچی کے نتائج تبدیل کر دیئے گئے ہیں ۔ وزیر تعلیم یہ بتائیں کہ ذمہ دار افراد کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ۔ وزیر تعلیم جام مہتاب حسین ڈاہر نے کہا کہ سندھ ٹیکنیکل بورڈ کراچی کے نتائج تبدیل نہیں کیے گئے بلکہ کراچی کے تعلیمی بورڈ کے نتائج تبدیل کرنے کی شکایت سامنے آئی تھی ، جس پر حکومت سندھ نے مناسب کارروائی کی ۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.