فوڈ اتھارٹی ٹیموں کے چھاپے، 250کلو ویفر،1ہزار کلو مضر صحت بسکٹ تلف،گودام سیل

فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی، ملٹی نیشنل کمپنی کوغلط لیبلنگ پر نوٹس ، 6دن میں جواب داخل نہ کرنے پر پروڈکشن بند کرنے کا حکم علامہ اقبال میڈیکل کالج کینٹین ،فوڈ فیسٹول بیکرز، کک ڈور کینٹین اور متعدد ہوٹلوں کو ناقص صفائی پر ہزاروں روپے جرمانے

جمعہ 25 نومبر 2016 21:56

لا ہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) فوڈ اتھارٹی کا صوبہ بھر میںملاوٹ مافیا، مضر صحت اشیاء بیچنے والوں اور فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ اس ضمن میں ڈی جی فوڈ اتھاٹی نورالامین مینگل نے مشہور ملٹی نیشنل کمپنیNestle کو فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011ء کے سیکشن 20, 25, اور 26کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نیسلے بنیاد کے نام سے پرڈاکٹ کو غلط لیبلنگ پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 دن کے اندر جواب داخل کرنے کا حکم دیا۔

مناسب جواب نہ دینے کی صورت میں تمام سٹاک کو فوری مارکیٹ سے ہٹاتے ہوئے پروڈکشن بند کر دی جائے گی۔مزید ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی پنجاب ہدایت پر شالیمار ٹائون کی ٹیم نے شیر شاہ روڑ پر واقع فوڈ فیسٹیول بیکرز کو زائد المعیاد بن اور بریڈ اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بناپر پچیس سوروپے جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

نشتر ٹائون کی ٹیم نے گرین ٹائون میں ماشاء اللہ بسکٹس (گودام) کو اشیاء کی Traceability ، تاریخ اجراء ، تاریخ تنسیخ اور ریکارڈکی عدم دستیابی، پروڈکشن ایریا میں بلیوں کی موجودگی اور صفائی کے نامناسب انتظامات پر سربمہرکرتے ہوئے 250 کلو بسکٹ اور 1000کلو مضر صحت بسکٹ تلف کر دیے۔

مین بازار نشتر کالونی میں ملک ہوٹل اور اعوان ہوٹل کوصفائی کے ناقص انتظامات پربالترتیب 7ہزار اور 3ہزار روپے جرمانہ کیا۔گلبرگ ٹائون کی ٹیم نے علامہ اقبال میڈیکل کالج میں ڈاکٹر کولڈ ڈرنک اینڈ فروٹ شاپ اور بی جی فوڈز کو صفائی کے ناقص انتظامات اور تیار شدہ خوراک اور Raw Materialکو ایک ہی جگہ پررکھنے پربالترتیب پندرہ ہزاراور دس ہزار روپے جرمانہ کیا ۔

کک ڈور کینٹین کوپکے اور کچے گوشت کو ایک ہی جگہ پر رکھنے اور اشیاء خوردو نوش کی Traceabilityنہ ہونے پر 8ہزار روپے جرمانہ کیا۔راوی ٹائون کی ٹیم نے بادامی باغ میں لطیف بیکری کو ناقص صفائی پر پانچ ہزار روپے جبکہ عظیم نان شاپ کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لائسنس نہ ہونے اور پہلے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر ایک ہزار روپے جرمانہ کیا۔داتا گنج بخش ٹائون کی ٹیم نے گاہو شالہ میں کرمانوالہ ہوٹل کو واشنگ ایریا اور کچن میں صفائی کی بد ترین حالت پر تین ہزار روپے جرمانہ کیا۔علامہ اقبال ٹائون کی ٹیم نے PIAروڑ پر بریانی ماسٹر کو صفائی کے انتہائی ناقص حالات پر 65سو روپے جبکہ مائی برگرگرِل کو 6ہزار روپے جرمانہ کیا۔

متعلقہ عنوان :