ہلکی بارشوں اور دھوپ کے کوکا کی پیداوار پر مثبت اثرات کا امکان

ہفتہ 26 نومبر 2016 14:04

عابد جان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2016ء) آئیوری کوسٹ کے زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ حالیہ ہلکی بارشوں اور مئوثر دھوپ کے کوکا کی پیداوار پر مثبت اثرات پڑیں گے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں جاری ایک سروے رپورٹ میں ماہرین کا کہنا تھا کہ کوکا کی فصل اکتوبر سے مارچ کے دوران پیدا ہوتی ہے ، پچھلے دنوں ہونے والی ہلکی بارشیں فصل کیلئے بہت مفید رہیں گی جن سے پیداوار میں اضافے کا بھی واضح امکان ہے۔