سٹیٹ بینک نے بنکنگ سسٹم میں 700ارب روپے ڈال دیئے

ہفتہ 26 نومبر 2016 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیکنگ سسٹم میں سات سو ارب روپے ڈال دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک حکومتی کاغذات میں سرمایہ کاری کررہے ہیں جبکہ حکومت نے خود مرکزی بینک سے 847 ارب روپے قرض لئے ہیں رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت طویل المعیاد سرمایہ کاری بونڈز کو واپس کررہی ہے جس سے کم شرح سود کے باعث حکومت کو فائدہ ہوا تاہم اب بھی بینکوں کے پاس تین کھرب روپے کے ایسے بانڈز موجود ہیں ۔