ارندوگول چترال میں ناجائز طریقے سے جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری ہے،عبدالاکبرچترالی
اگر انڈس پالیسی کے ذریعے موجودہ انداز سے جنگلات کی بے تحاشہ کٹائی جاری رہی تو عنقریب ارندو گول اور اس کے بعدتحصیل دروش اور تحصیل چترال میں جنگلات کا نام و نشان باقی نہیں رہے گا،انڈس پالیسی محکمہ جنگلات کی شدید مخالفت کے باوجودچترال پر لاگو کرنا کھلم کھلا کرپشن ہے،عبدالاکبرچترالی کی پریس کانفرنس
ہفتہ 26 نومبر 2016 21:44
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ انڈس کوھستان پالیسی کو چترال پر لاگو کر کے چترال کو جنگلات سے مکمل محروم کرنیکی سازش کی جارہی ہے۔
انڈس پالیسی محکمہ جنگلات کی شدید مخالفت کے باوجودچترال پر لاگو کرنا کھلم کھلا کرپشن ہے۔اس پالیسی کا مقصد صرف اور صرف پی ٹی آئی کے چند مخصو ص اورمنظور نظر افراد کو فائدہ پہنچانا ہے۔ ان افراد کا تعلق دیر ،چترال اور پشاور سے ہے۔اب تک انڈس پالیسی کے تحت ایک لاکھ مکعب فٹ عمارتی لکڑی ارندو گول سے براول دیر پہنچا دی گئی ہے۔ ہزاروں مکعب فٹ لکڑی کیلئے کلکٹک دروش میں گودام بنایا گیا ہے اور مزید کٹائی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈس پالیسی کے تحت کٹائی شدہ غیر قانونی عمارتی لکڑی کی40 فیصدکو صوبائی حکومت کے حوالہ کیا جائے گا۔ باقی 60 فیصد کیلئے 1127/- روپے فی مکعب فٹ جرمانہ ادا کیا جائے گا۔60 فیصد پر جرمانہ اداکر نے کے بعد ٹھیکیدار اس لکڑی کا مالک ہو گا۔اس پالیسی سے جنگلاتی علاقوں کے باشندوں کو مکمل طور پر رائلٹی کی رقم سے محروم کر دیا گیا ہے اور غیر قانونی کٹائی کو صوبائی حکومت کی طرف سے مکمل تحفظ فراہم کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اہلیان چترال پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان سے پُر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طورپر اور بلا تاخیر اس ظلم و زیادتی کا نوٹس لیںاور حکومت ِ خیبر پختونخوا کی آڑ میں چُھپے ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی کریں۔بصورت دیگر ہم اس غیر قانونی کاروبارمیں ملوث ٹمبر مافیا کے خلاف رائے ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اور کرپٹ ٹمبر مافیا کے خلاف تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے۔اس وقت ارندو سے لے کر بروغل تک عوام الناس میں شدیداشتعال پیداہو چکاہے۔جس سے کسی بھی وقت امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو نا فطری امرہے۔ انہوں نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ جنگلات کی اس غیر قانونی کٹائی کے خلاف ازخود نوٹس لے کر جنگلات کو تباہی اور ماحولیات کیآلودگی کے اس عمل کو روکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
برطانیہ کی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کو بلدیاتی الیکشن میں بدترین شکست کا سامنا‘وزیراعظم رشی سونک کا اقتدار خطرے میں
-
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
-
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
-
کینیڈین پولیس نے سکھ راہنما ہردیب سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہریوں کو گرفتار لیا
-
نیب نے ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کی پالیسی کی تیاری شروع کردی
-
ملک میں 1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی.محکمہ موسمیات
-
پاکستانی امریکن ڈاکٹر غزہ جاکر زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے لگے
-
پنجاب کے کسان پریشان کیوں ہیں؟
-
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ملک بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن 18 مئی کو منایا جائے گا
-
ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ
-
وزیر اعظم نے ججوں کی تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایات کی ہیں،اعظم نذیر تارڑ
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے‘ صوبے کی پائی پائی وصول کریں گے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.